آج کل ہمارے معاشرے میں محبت بہت عام ہو چکی ہے اس محبت
لفظ کے ساتھ عارضی لفظ لگایا جاۓ تو زیا دہ بہتر لگے گا ویسے دیکھا جاۓ تو
آج کل شادی شدہ جوڑوں میں محبت کم نہ محرمو ں میں محبت کچھ زیادہ ہوگئی ہے
میں نے ایک ایسے شادی شدہ رشتے کو بکھرتے دیکھا ہے جسے میں بےپناه محبت کو
نفرت میں بدلتے دیکھا ہے دونو ں میا ں بیوی اپنے ایک بیٹے اور بیٹی کی ساتھ
خوشحا ل زندگی بسر کر رہے تھے بیوی کی ٹانگ میں اچانک درد نکلا یہ مسلہ
اتنا بھر گیا کے اسکی ٹانگ کے تقریبا دس اپریشن ہوۓ لکین وہ ٹھیک نہ ہوئی
پیسے ہونے کے باوجود اسکا علاج ایک لوکل ہوسپٹل میں کرا یہ گیا اصل محبت کا
پتہ تو تب چلا جب وہ اتنی بڑی تکلیف کے باوجود اپنے گھر کا کام خود کرتی
اوروہ شوہر جو آپنی بیوی پر جان چھڑکتا آج اسکے لیے اجنبی بن چکا تھامشکل
وقت میں تو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے جب اچھے وقت میں ساتھ ہوسکتے تو
برے وقت میں کیوں نہیں ہوسکتے !! جب ایک پاک رشتے میں ایسا ہوسکتا ہے تو آج
نامحرم رشتے پر بھروسہ کرنا بیوقوفی ہے بس سب پڑھنے والو ں سے گزارش ہے
اللہ نے ہر کام کا ایک وقت مقرر کیا ہےسب حاصل ہوگا بس صبر کریں اور آپنے
ما ں باپ کی محبت پر کسی نا محرم کو فوقیت مت دے..
|