چوہدری کی آنکھیں سویٹو کے خواب - قسط دوم

 تحریر۔۔۔ نرجس بتول علوی
چوہدری علی نیکی کا تو زمانہ ہی نہیں ہے سویٹو چوہدری علی کو جواب نہیں دیتی ،گفتگو یہی پر ختم ہوتی ہے .دوسرے دن چوہدری علی سویٹو کو میسج کرتا ہے .چوہدری علی اسلام علیکم .سویٹو وعلیکم اسلام !! چوہدری علی سویٹو سے کیسی ہیں آپ سویٹو جی اﷲ کے کرم میں ٹھیک ہوں .چوہدری علی گڈ .سویٹو چوہدری علی کو زیادہ میسج کا جواب نہ دیتی لیکن چوہدری علی سویٹو کو کچھ نہ کچھ سینڈ کرتا ہی رہتا.اگر مناسب ہوتا تو سویٹو چوہدری علی کو جواب دے دیتی ورنہ چھوڑ دیتی .کچھ دن یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہا کچھ دن کے بعد چوہدری علی جن پیجز کے ایڈمن ہیں ان میں سویٹو کی غزلیں جو کے سویٹو کی آئی ڈی پر موجود تھیں ان پیجز میں آپڈیٹ کر کے سویٹو کو سکرین شوٹس سینڈ کرتا ہے .سویٹو ان سکرین شوٹس کو دیکھ کر تھوڑی مسکراتی ہے.چوہدری علی کو میسج کرتی ہے .شکریہ چوہدری علی صاحب .چوہدری علی ریپلے میں اتنے غصے میں شکریہ کہا . سویٹو ہاہاہاہا غصے میں تو نہیں کہا شکریہ اور خوش رہیں.چوہدری علی ویلکم .چوہدری علی سویٹو سے اور ہاں اتنا غصہ مت کیا کریں صحت کے لیے اچھا نہیں ہوتا شاعرہ صاحبہ خود بھی خوش رہا کریں اور دوسروں کو بھی خوش رکھا کریں .سویٹو کب کیا میں نے غصہ چوہدری علی اس دن غصہ نہیں تو اور کیا تھا جی سویٹو کون سا غصہ چوہدری علی اس دن والا .سویٹو میسج پڑھ کر جواب نہیں دیتی.چوہدری علی نے کہا کہیں مصروف ہیں سویٹو کچھ خاص نہیں .چوہدری علی اچھا جی.چوہدری علی اک بات سے ہزار بات نکال رہا تھا .سویٹو دل ہی دل میں سوچ رہی تھی لگتا ہے یہ لڑکا صبح اٹھ کر پاؤ بادام کھاتا ہے.سویٹو ابھی اسی سوچ میں ہی تھی کے چوہدری علی موسم کیسا ہے آپ کے شہر میں سویٹو اس کو جواب میں کہتی ہے دل کے موسم اچھے ہونے چاہیں دنیا کے موسم کوئی معنی نہیں رکھتے دل کا موسم بھی بہت اچھا اور شہر کا بھی .چوہدری علی گڈ ہمارے پاس تو بارش ہو رہی ہے.سویٹو کو بارش بے حد پسند ہیں سویٹو جواب میں او ویری گڈ .چوہدری علی جی .چوہدری علی سویٹو سے آپ سے بات کر کے بہت اچھا لگا نکسٹ بھی کرتی رہنا.سویٹو ہاہاہاہا .چوہدری علی اس کا مطلب شاعرہ صاحبہ آپ کو اچھا نہیں لگا .سویٹو ایسی بات تو نہیں. چوہدری علی گڈ.سویٹو چوہدری علی سے مولا آپ کو سلامت رکھیں .چوہدری علی سویٹو آپ کو بھی . چوہدری علی سنو سویٹو آپ میرڈ ہیں سویٹو نہیں .چوہدری علی مسکراتے ہوئے کروانا بھی نہیں .چوہدری علی اس کے بعد اک شعر سینڈ کرتا ہے جو کہ ایک تصویر کی صورت ہے جو تحریر کر رہی ہوں.
سجدہ عشق ہو تو عبادت میں مزہ آتا ہے ۔خالی سجدوں میں تو دنیا ہی بسا کرتی ہے
لوگ کہتے ہیں کہ بس فرض ادا کرنا ہے ،ایسا لگتا ہے کوء قرض لیا ہو رب سے
تیرے سجدے کہیں تجھے کافر نہ کر دیں ،تو جھکتا کہیں اور سوچتا کہیں اور ہے
.سویٹو عمدہ .چوہدری علی شکریہ جی .چوہدری علی سویٹو سے شاعرہ صاحبہ آپ بھی کوء شعر ہی سنا دیں سویٹو چوہدری علی کو جواب نہیں دیتی .چوہدری علی پھر سینڈ کرتا ہے ،مہکتے پھول اور دوسروں کی فکر میں ڈوبے دل ایک جیسے ہی خوبصورت ہوتے ہیں.سویٹو کو یہ بات بہت ہی پسند آء لیکن سویٹو نے شرارت سے کہا بات تو سچ ہے پر بات ہے رسواء کی لیکن سویٹو کو کوئی سمجھ نہیں آء کے یہ روز روز اس کا بات کرنا اس کا بے تکلف ہونا اک بات سے ہزار بات نکال کر بات کو بڑھنا اس وقت سمجھ نا سکی لیکن سویٹو کو کیا خبر یتھی کے جس لڑکے کو جواب تک نہیں دیتی وہ ہی اس کے دل کی دھڑکن اور دل کا چین اور اس کے سانسوں کی مہک بن جائے گا سویٹو کا اس کے بغیر جینا نا ممکن ہو جائے گا۔ (جاری ہے )۔
 

Dr B.A Khurram
About the Author: Dr B.A Khurram Read More Articles by Dr B.A Khurram: 606 Articles with 525816 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.