جس طرح یہ ملک پاکستان بہت خاص ہے اس کا خواب دیکھنے والے
علامہ اقبال اور اس کو حقیقت میں بدلنے والے قائد اعظم دونوں ہی شخصیات اس
وقت کی بہترین دانشور اور درویش شخصیت کی مالک تھیں.تو جب بنانے والے خاص
تو حفاظت کرنے والے خاص نہ ہوں ایسا تو ہو نہیں سکتا.اپ کے سامنے مثالیں
ہیں 1965 کی جنگ دیکھ لیں،راشد منہاس شہید کو دیکھ لیں یا زیادہ دور کی بات
نہ کرتے ہوے بلال ظفر شہید سب کمال کی شخصیات.
دنیا اس پاک فوج کی طاقت کو جانتی ہے.دنیا کو معلوم ہے یہ فوج کیا کرنے کی
ہمت رکھتی ہے ایسے میں دشمن عناصر اپنا کردار ادا نہ کریں ایسا کیسے ہو
سکتا.انٹرنیٹ زید حامد کی ان ویڈیوز سے بھرا پرا ہے جس میں بار بار پاک فوج
اور پاکستان کی اہمیت کو سادہ اور آسان ترین الفاظ میں بیان کیا گیا ہے زید
حامد کے علاوہ بھی نعمت اللہ شاہ ولی (رحمة الله) پاکستان اور اس کی افواج
کی اہمیت اپنے اشعار میں بیان کر چکے ہیں.
مختصر یہ زمانہ آخر میں حضرت محمدﷺ نے اپنی حدیث مبارکہ میں غزوہ ہند کے
متعلق جو فرمایا ہے ان حدیث کے مطابق بھی پاکستان سے ہی دوبارہ اسلام اٹھے
گا اور اس ملک یعنی پاکستان کی افواج ہی فاتح ہو گی یعنی یہ وہ ملک ہے جس
کو اور جس کی افواج کو 1400 سال پہلے ہی غزوہ ہند کے فاتح ہونے کی خوش خبری
دے دی گئی ہے.اگر کوئی شخص تفصیل میں اس متعلق جاننا چاہتا ہے تو وہ امیر
احمد صدیقی کی کتاب "غزوہ ہند" پڑھ سکتا ہے.
اب یہ سب باتیں ہم سے بہتر یہودیوں کو پتا ہیں کے پاکستان کیوں بنا اور اس
کی فوج سے الله نے کیا کام لینا ہے تو یہاں سے ہمیں اندازہ لگا لینا چاہیے
کے پاک فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنا کس کا مقصد ہو سکتا ہے.تو پاکستان کا
شاندار مستقبل ہے واصف علی واصف صاحب سے جب لوگ پاکستان کے مستقبل کے متعلق
پوچھا کرتے تھے تو انہوں نے فرمایا تھا کے "ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہے الٹا
ملک کو نقصان پہنچانے والے خود خسارے میں ہیں" علامہ اقبال بھی اپنے اشار
میں اس ملک کے اہمیت کو واضح کر چکے ہیں جن میں سے کچھ اشار مندرجہ ذیل
ہیں:
؎سبق پھر پڑھ صداقت کا ، عدالت کا ، شجاعت کا
لیاجائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
میر عرب ﷺ کو آئی ٹھنڈی ہوا جہاں سے
میرا وطن وہی ہے، میرا وطن وہی ہے
یہ ملک پاکستان اور اس کی افواج سے ہمیں محبت کرنی چاہیے اور ہمیں اس بات
پر فخر ہونا چاہیے کے جہاں سے ھمارے نبی پاکﷺ کو ٹھنڈی ہوائیں آئیں ہم اس
ملک پاکستان کے رہنے والے ہیں.شہدا پاکستان کو سلام،پاکستان اور پاکستان
آرمی زندہ باد. |