کان سے کیا دریافت ہوا؟ ڈاکٹر حیران

ایک چینی شخص جب اپنے بائیں کان میں آنے والی عجیب آوازوں کی شکایت لے کر جب مقامی اسپتال پہنچا تو وہاں موجود ڈاکٹروں نے کان سے جو کچھ دریافت کیا اس نے ڈاکٹروں سمیت اور ہر کسی کو حیران و پریشان کردیا-

جی ہاں Dalian Central Hospital کے ڈاکٹر Cui Shulin نے معائنے کے بعد اس چینی شخص کے کان میں آنے والی عجیب آواز یا شور کی وجہ یہ دریافت کی کہ کان کے گہرے حصے میں ایک مکڑی مسلسل اپنا جالا بنا رہی تھی-
 

image


60 سالہ چینی مریض جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی نے اسپتال میں شکایت کی تھی کہ اسے بائیں کان میں ایسی آواز سنائی دیتی ہے جسے کوئی ڈرم بجا رہا ہوں- جس کے بعد ڈاکٹر نے کان کے معائنے کا فیصلہ کیا- ڈاکٹر کا خیال تھا کہ شاید کوئی اڑنے والا کیڑا کان میں داخل ہوگیا ہوگا مگر اس بات کی توقع ہرگز نہیں تھی کہ کان میں ایک مکڑی کی جانب سے باقاعدہ جالا تیار کیا جارہا ہے-

چینی شخص نے ڈاکٹر کو بتایا کہ “ جب میں گزشتہ رات سونے کے لیے لیٹا تو یہ آواز کان میں آنا شروع ہوئی مگر میں نے نظرانداز کردیا- مگر جب صبح بیدار ہوا تو بھی یہ آواز آرہی تھی“-

ڈاکٹر نے endoscope کی مدد سے جب کان کے اندرونی حصے کا معائنہ کیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اندر تقریباً 5 سینٹی میٹر پر ایک مکڑی موجود ہے جو مسلسل حرکت کر رہی ہے اور اپنا جالا بنا رہی ہے-

یہ صورتحال میڈیکل اسٹاف اور مریض دونوں کے لیے ہی حیران کن ثابت ہوئی-تاہم ڈاکٹر نے ایک چھوٹا سا کامیاب آپریشن کرتے ہوئے مکڑی کو باہر نکال لیا اور کان کا دوبارہ معائنہ بھی کیا گیا اور یہ یقینی بنایا گیا کہ آپریشن کی وجہ سے مریض کی قوتِ سماعت متاثر نہیں ہوئی-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

A Chinese man who checked himself in the hospital because the pounding sound in his left ear wouldn’t go away, was shocked to discover that the noise was being caused by a spider spinning webs deep inside his ear canal.