سبز قدم ۔ سو لفظی کہانی

ہفتے بھر کی نئی نویلی کمسن دلہن اپنے حنائی ہاتھ اور لرزتے وجود کو بڑی سی چادر میں چھپائے ہوئے اپنی جوان کنواری نند کے جنازے پر ایسے کھڑی ہوئی تھی جیسے عدالت کے کٹہرے میں کوئی مجرم کھڑا ہوتا ہے
تند و تیز نظریں اسے اپنے جسم میں گڑتی ہوئی معلوم ہو رہی تھیں
دبی دبی سرگوشیاں کانوں میں سیسہ انڈیل رہی تھیں
منحوس ، سبز قدم آتے ہی بچی کو کھا گئی
بیشک اس کا جرم ، قتل سے بھی بڑا تھا
جس کی سزا اس نے بائیس برس تک بھگتی
ورنہ تو چودہ سال بعد جیل سے باہر آ جاتی

Rana Tabassum Pasha(Daur)
About the Author: Rana Tabassum Pasha(Daur) Read More Articles by Rana Tabassum Pasha(Daur): 228 Articles with 1856077 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.