دفاع اور حب الوطنی کے عہد وپیماں

ماہ ستمبر کامہینہ شروع ہوتے ہی یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے تقریبات کا آغاز ہو جاتا ہے امسال ماہ ستمبرکے شروع ہوتے ہی سرسبزوشاداب پاکستان مہم اپنے عروج کو جا پہنچی یوم دفاع پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں کی نسبت زیادہ جوش وجذبہ کے ساتھ منانے کے اعلان نے عوام میں ایک نئی تحریک پیدا کر دی بچوں بڑوں خواتین نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہزاروں پودے لگائے شجر کاری مہم ہمارے ہاں مون سون کے آغاز کے ساتھ ہی شروع ہو جاتی ہے حکومتی سطح پر بلندو بانگ دعوے بھی کیے جاتے رہے ہیں کہ لاکھوں پودے لگائے جارہے ہیں لیکن زمینی حقائق ہمیشہ ہی ان دعووں کے برعکس نکلتے رہے ہیں اگرچہ نئی حکومت بننے سے تقریباََ ایک ماہ پہلے سے ہی شجر کاری مہم کو کامیاب کرنے اور درختوں کی اہمیت اور افادیت کے بارے میڈیا اور مقامی این جی اوز اور سرکاری غیر سرکاری ادارے اب کی بار بہت زیادہ سر گرم ہو چکے تھے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی وطن عزیز میں درختوں کی شدید کمی کو دور کرنے کے لیے "پلانٹ فار پاکستان "مہم کا آغاز کر دیا جس پر لاکھوں پودے ایک دن میں لگائے گئے جبکہ پاکستان آرمی کی جانب سے سرسبز وشاداب پاکستان مہم میں بھی ضلعی انتظامیہ ،این جی اوز،سکولوں،کالجوں کے تعاون سے لاکھوں پودے لگانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے اب کی بار پودے لگانے اور انکی حفاظت کی ذمہ داری کا عہد ہر عمر کا شخص کر رہا ہے خاص طور پر بچوں کا جذبہ انتہائی قابل تعریف ہے ،سانچ کے قارئین کرام : کے لیے ضلع اوکاڑہ میں ماہ اگست میں ہونے والی چند انتہائی اہم تقریبات جوکہ سرسبز وشاداب پاکستان اور یوم پاکستان کے حوالہ سے تھیں اُنکا آنکھوں دیکھا حال اپنے کالموں میں کر چکا ہوں آج کا کالم ماہ ستمبر میں "پلانٹ فار پاکستان" ،سرسبزوشاداب پاکستان مہم اور یوم دفاع کے حوالہ سے منعقد ہونے والی چند اور تقریبات کا کرتا چلوں یکم ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تقریب کا آغاز شہداء کے نام سے پودے لگانے سے ہوا مقررین نے اس موقع پر کہا کہ وطن عزیر کے لئے جان قربان کرنے والے ہمارے شہداء ہمارے ہیرو ہیں ہمارے ان شہداء نے اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کیا ہے بحثیت قوم ہمارا فرض ہے کہ ہم ان شہیدوں کو یاد رکھیں جنہوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے اس وطن کو کامیابی کی منزلوں سے ہمکنار کیا ہے ہمارے یہ ہیرو ہمارا فخر ہیں تقریب سے سربراہ ادارہ شعور ڈاکٹر شمیم الحق،تہذیب کے جنرل سیکریٹری پروفیسر ریاض خان ،ڈی او انٹر پرائزز خالد جاوید بھٹی ،محمدا سلم مغل ایڈووکیٹ ،صدر" ماڈا" محمد مظہر رشید چودھری ،سماجی ورکر وسینئر کیمرہ مین طارق مجید مغل ،نوجوان صحافی چوہدری عرفان اعجاز ،سابقہ تحصیل ناظم راؤ جمیل اختر،راؤ محمد اشرف ایڈووکیٹ اور مرزا فدا حسین نے خطاب کیا ۔ قومی وسماجی تحریک "ماڈا"اوکاڑہ رجسٹرڈ کے زیر اہتمام سر سبز وشاداب پاکستان مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ ای لائبریری میں تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے معروف سماجی ورکر و سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،انچارج ای لائبریری محمد ابراھیم وڑائچ ،مس انعم لاشاری ،مس فائزہ اعجاز ،ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل ،سابق صدر اوکاڑہ پریس کلب شہباز ساجد ،سماجی ورکرز وسینئر صحافیوں رائے امداد حسین تبسم ، محمد مظہررشید چودھری ،محمد عاشق ،چودھری عرفان اعجاز، ای لائبریری کے زاہداحسن ودیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ اور انسان کو صاف و شفاف ہوا فراہم کرنے والے ذرائع میں ایک اہم ذریعہ درخت ہیں قرآن مجید میں درختوں اور نباتات کے نظام کو اﷲ نے اپنی رحمت قرار دیا ہے،مقررین کا کہنا تھا کہ سرسبزوشاداب درخت ماحولیاتی کثافت کو اپنے اندر جذب کرتے ہوئے ہمیں صاف وشفاف ہوا فراہم کرتے ہیں ، دین اسلام میں ایک طرف درختوں کی کٹائی سے منع کیا گیا اور دوسری جانب شجر کاری کی ترغیب دی گئی ،چنانچہ ایسے لوگ منافق ہیں جو دنیا میں فساد مچاتے ہوئے کھیتی اور نسل انسانی کو تباہ کرتے ہیں،مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے "وہی(خدا) ہے جو تمہارے فائدہ کے لئے آسمان سے پانی برساتا ہے جسے تم پیتے بھی ہو اور اس سے اُگے ہوئے درختوں کو تم اپنے جانوروں کو چراتے ہو، اس سے وہ تمہارے لئے کھیتی اور زیتون اور کھجور اور انگور اور ہر قسم کے پھل اگاتا ہے، بیشک ان لوگوں کیلئے تو اس میں نشانی ہے جو غوروفکر کرتے ہیں " ایک اور جگہ ارشاد ہوتا ہے جو کچھ زمین پر ہے بے شک ہم نے اسے زمین کی زینت بنا دیا ہے تاکہ ہم اُنہیں آزمائیں کہ ان میں کون اچھے کام کرتا ہے تقریب کے اختتام پر گورنمنٹ ای لائبریری کے احاطہ میں سینکڑوں پودے لگا کر سرسبز وشاداب پاکستان مہم کو کامیاب کرنے کے عہد کے ساتھ ساتھ بچوں نے پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کرنے کا عزم کیا ۔پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلہ میں ایک تقریب جمنیزیم کے احاطہ میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف لائرز ونگ اوکاڑہ کے صدر وکونسلر مرزا ذوالفقار علی ایڈووکیٹ ،معروف کالم نویس سلمان قریشی ،پاکستان تحریک انصاف کے چودہری سلیم صادق ور دیگر نے پودے لگائے اور اس بات پر زور دیا کہ ہر شخص کو اپنے حصے کا پودا لگانا چاہیے، یوم دفاع کے موقع پر گورنمنٹ ای لائبریری میں منعقدہ تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر رافعہ قیوم ،ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122ظفر اقبال ،ڈسٹرکٹ انچارج ای لائبریری ابراھیم وڑائچ ،صدر "ماڈا"محمد مظہررشید چودھری ،سینئر صحافی شہباز ساجد ،پاسٹر عوبید کرامت ،معروف آرٹسٹ اصغر مغل ،موٹیویٹر عثمان ہادی،اسسٹنٹ لائبریرین زاہد احسن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ہمارا فخر ہیں پاکستان کا بچہ بچہ اپنے شہیدوں اور غازیوں کا احسان مند ہے جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربا ن کیا شہید ملک و ملت کا سرمایہ ہیں پاکستان کے دفاع اس کی ترقی اور خوشحا لی کے لئے قوم کے ہر فرد کو متحد ہونا ہے تاکہ اندرونی اور بیرونی محاذوں پر ہم سرخرو ہو سکیں،تقریب کے اختتام پر شہداء کے نام پر پودے لگائے گئے یوم دفاع کے حوالہ سے الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد نے شہداء کی فیملیوں کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی تقریب کے روح رواں سید ندیم مقصود جعفری تھے ضلع کی ایک اور اہم تقریب میں ریسکیو1122 اوکاڑہ نے یوم دفاع و شہداء پاکستان کے حوالے سے اوکاڑہ کینٹ میں منعقدہ تقریب میں ہاکی میچ کے دوران فرضی خودکش حملے میں زخمی ہونے والے کھلاڑیوں کو ابتدائی طبی امداددینے اور آگ پر قابو پانے کا عملی مظاہرہ کیا جنرل آفیسرکمانڈنگ میجر جنرل ضیاء الرحمن نے ریسکیو1122 کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے عملی مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز کا شاباش دی اور نقد انعام بھی دیا اس موقع پر ریسکیو1122 اوکاڑہ کی جانب سے سٹال لگائے گئے تھے جس میں ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفراقبال نے میجر جنرل ضیاء الرحمن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ہر قسم کی ایمرجنسی کیلئے ہر وقت تیار رہتاہے٭٭

Muhammad Mazhar Rasheed
About the Author: Muhammad Mazhar Rasheed Read More Articles by Muhammad Mazhar Rasheed: 129 Articles with 121907 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.