گنز اینڈ روزز (قسط ٣٢)

ریسٹورنٹ کی اک درمیانی ٹیبل پر اک لڑکی پاؤں پر پاؤں رکھے بظاہر بے فکری سے بیٹھی
چاروں اطراف کا جائزہ لے رہی تھی،،اسکی حرکات و سکنات ایسی تھیں،جیسے وہ کسی
کی منتظرہو،،،

اس کے چہرے کے خدوخال بالکل چائنیز تھے،،،اس نے اک جوس کا آرڈر دے کر پھر
سے خود کو اطراف میں مشغول کرلیا،،،وہ بار بار سیل فون کے ذریعے اپنی اور اطراف کی
لوکیشن کو ذہن نشین بھی کرتی جارہی تھی۔۔

رانا پیٹ پر ہاتھ پھیرتا ہوا ریسٹورنٹ میں داخل ہوا،،،چائنیز لڑکی پر نظر پڑتے ہی اسکی
آنکھوں میں چمک لہرا کر گزر گئی،،،
مے آئی سٹ وِد یو،،،،،؟،،،،اِف اٹس فار نوون،،،،چائنیز لڑکی نے حیرت سے اسے دیکھا،،،
رانا سمجھ گیا انگلش سے خاص دشمنی ہے،،،رانا سیٹ کھینچ کر اس کے سامنے،،
بیٹھ گیا،،،

وہ سٹپٹا گئی،،،صاف لگ رہاتھا کہ اسے رانا کا یوں بیٹھنا ذرا بھی پسند نہیں آیا،،،مگر
رانا دنیا کی وہ مخلوق تھا جو اپنی ہی سنتا تھا،،اور کوئی بھی خوبصورت لڑکی،‘‘اکیلی ہو‘‘
وہ مرتے دم تک ایسے نہ ہونے دینےوالا تھا،،،

رانا نے اسے اشاروں سے سمجھایا کہ وہ اک سنگر ہے،پھر اپنے سیل فون سے اک تصویر
دکھائی جس میں وہ کسی سٹیج پر گانا گارہا تھا،،ظاہر ہے وہ فوٹو شاپ کا کمال ہی تھا،،

یہ جان کر کہ رانا اک بے ضرر سا سنگر ہے،،لڑکی نے اطمینان کاسانس لیا،اسکے اسطرح
ریلیکس ہونے پر رانا نے حیرت سے اسے دیکھا،،،لڑکی کو اپنی جانب متوجہ دیکھ کر وہ
پھر سےمسکرانے لگا،،،

ویٹر رانا کے سر پر کھڑا ہوگیا،،،رانا کو اسکی مداخلت ذرا پسند نہیں آئی،،،اس نے آنکھ
کے اشارے سے ویٹر کو آگے پیچھے ہوجانے کا اشارہ کیا،مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوا،،
لڑکی بہت ہی دلچسپی سے یہ منظر دیکھنے لگی،،،

رانا نے مسکرا کر ویٹرکو دیکھا،،،اور بہت ہی سنجیدگی سے آرڈر دیا،،،اس ریسٹورنٹ کی
سب سے گرم چیز لے آؤ،،،ویٹر نے سرہلایا،،،اور اندر کی جانب نظروں سے اوجھل ہوگیا،،،

رانا نے ہاتھ آگے بڑھا کر صرف،،رانا،،،کہا،،،لڑکی نے ناچاہتے ہوئے بھی ہاتھ آگے بڑھا
دیا،،،رانا اسکا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر چھوڑنا جیسے بھول ہی گیا،،،لڑکی نے ہلکا سا
زور لگا کر ہاتھ واپس کھینچ لیا،،،

رانا نے اشارے سے بتایا کہ آپکے ہاتھ آپکی طرح نازک نہیں بلکہ بہت سخت ہیں،،،،
لڑکی کے جواب نے رانا کے چہرے پر فکرمندی کے آثار پیدا کردئیے،،،

اس کے مطابق وہ بلیک بیلٹ لاسٹ ڈاؤن تک ٹرینڈ تھی،،،اور بیجنگ کی تین سال
چیمپئن بھی رہی تھی،،،

رانا نےمتاثرکن انداز میں اسے دیکھا،،،اور بظاہر کوئی نئی جگہ ڈھونڈنے لگا،،،جہاں وہ،،
یہاں سے اٹھ کر بیٹھنا چاہتا ہو،،،،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1253817 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.