گنز اینڈ روزز (قسط ٣٦)

ڈاکٹر انعم کمرے میں یہاں سےوہاں ٹہل رہی تھی،،،پھر وہ ٹاول کندھے پر ڈال کر جِم
کی طرف چل پڑی،،،!!

رانا زور سے بولا،،،ڈاکٹر صاحبہ کہاں چلیں،،؟؟ میجر صاحب کی خبرگیری نہیں کرنی،،
سلام ہے جناب آپ کی برداشت پر،،آفندی سے ایسا بھی کیا ڈرناکہ ہر طرح کی چھوٹ
دے دی جائے۔

انعم نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو بڑی مشکل سے اپنی ہنسی روک پائی کیونکہ اک طوفان
آنے والا تھا،،،
رانا کی پشت پر آفندی کھڑا ہوا سارا ماجرا دیکھ رہا تھا،،،

انعم نے مصنوعی غصے سےکہا،،،اب کیا کر دیا میجر صاحب نے،،،ذرا کھل کے بولو نا،،

ارے واہ،،،واہ،،،واہ محترمہ واہ،،!! انعم کی ہنسی نہیں رک رہی تھی،بڑی مشکل سے خود
پر قابو کیا ہوا تھا،،،
رانا بڑک مارنے کے انداز میں بولے چلے جارہا تھا،،،

کیا نہیں کیا محترم نے،،،اس چائنیز سے ایسے فری ہوئے جارہے تھے،،جیسے وہ ان کی
خالہ زاد ہو،،،پتا نہیں کون کون سے نمبر دئیے جارہے تھے،،،مجھے تو وہ نمبر آج تک
نہیں دئیے،،،اور مجھے اک ہزار فیصد یقین ہےکہ آپکے پاس بھی ایسے ہاٹ نمبر نہیں
ہوں گے،،،

انعم بن کر بولی،،،ہاٹ نمبرز،،،؟
رانا گڑبڑا کر بولا،،،مطلب ہاٹ لائن کے نمبرز،،،جو صرف کچھ لوگوں کے ہی پاس ہونے
چاہیے،،،وہ سب،،،
میرے باس نہیں ہوتے تو میں،،،رانا رک گیا،،،وہ سوچ رہا تھاکہ ایساکیا بولوں جو کہ جلتی
پر تیل کا کام دے ،،،!!

انعم اکسانے کے انداز میں بولی،،،تومیں،،،؟؟ رانا جھٹ سے بولا،،،میرا مطلب ہے،،،کہ،،،،
انعم پھر سے بولی،،،کیا مطلب ہے،،،؟

رانا ہکلا کے بولا،،،ارے بھائیا،،،لویلٹی،،،اٹیچ منٹ،،،کیئر بھی کوئی چیز ہوتی ہے،،،اب یہ
چپٹے ناک والی لڑکیاں ہمارا صبر آزمائیں گی،،،میں تو کہتا ہوں ڈاکٹر انعم صاحبہ آپ،،
رانا سوچنے لگا،،،

انعم معصومیت سے بولی،،،میں،،،مطلب سمجھاؤ،،،مجھے کیا کرنا چاہیے،،،رانا نے دونوں
ہاتھ اوپر اٹھا کر جھٹک دئیے،،،
اب وہ انعم کی آنکھوں میں دیکھ کر مزید جھوٹ نہیں بولنا چاہ رہا تھا،،،
اک دم سے پیچھے کی جانب مڑگیا،،،سامنے آفندی پر نظر پڑی،،،رانا کے،،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1254781 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.