پیٹ میں درد عام طور پر آہستہ آہستہ بڑھتا ہے یا ایسا
لگتا ہے کہ جیسے ایک ننھی گیند جسم کے اندر ٹکرا رہی ہے۔ احساس جو بھی ہو،
تکلیف بہت زیادہ ہوتی ہے اور ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ اس درد سے فوری
نجات مل جائے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اکثر اس درد سے چھٹکارے میں مدد دینے والا
حل آپ کے کچن میں ہی موجود ہوتا ہے۔ آئیے ڈان کے توسط سے پیٹ کے درد سے
نجات دلانے میں مددگار نسخوں کے بارے جانتے ہیں:
|
سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ معدے میں تیزابیت کو متوازن کرتا ہے جو کہ غذا کو ہضم کرنے لیے
ضروری ہے، عام طور پر معدے میں تیزابیت کی کمی کھانے کو ہضم کرنا مشکل
بناتا ہے، جس کا نتیجہ اکثر پیٹ میں درد کی صورت میں نکلتا ہے۔ ایک کھانے
کا چمچ ایک کپ پانی میں ملا کر پینا معدے کے تیزاب بننے کے عمل کو تیز کرتا
ہے جبکہ پیٹ کے درد سے بھی نجات دلاتا ہے۔ |
|
پیٹ پر مالش
اگر پیٹ میں درد قبض کی وجہ سے ہے تو پیٹ کے اوپر نرمی سے مالش کرنا ریلیف
دے سکتا ہے بلکہ قبض سے نجات بھی دلا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے پیٹ پر شہادت
کی انگلی اور بڑی انگلی سے کلاک وائز مالش کریں، جس سے آنتوں میں پھنسے
کھانے کے ٹکڑے ہونے میں بھی مدد ملے گی۔
|
|
اضافی پانی پینا
اکثر پیٹ کا درد قبض کا نتیجہ اور آنتوں میں اکڑن کا نتیجہ ہوتی ہے ، جس کی
بڑی وجہ اکثر پانی کی کمی ہوتی ہے، پانی نہ صرف آنتوں کے لیے ضروری ہے بلکہ
نظام ہاضمہ کو بہتر کرنے اور غذائیت کو جذب کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، تو
مناسب مقدار میں پانی پینا پیٹ درد سے نجات دلا سکتا ہے۔
|
|
ادرک چبائیں
ادرک بھی نظام ہاضمہ کو متحرک کرتا ہے، ایک سینٹی میٹر کے ادرک کے ٹکڑے کو
چند منٹ تک چبائیں، جس سے نظام ہاضمہ متحرک ہوگا اور پیٹ کے درد میں ریلیف
محسوس ہوگا۔
|
|
ایلو ویرا کا جوس بھی فائدہ مند
اگر پیٹ میں کھانے کے بعد درد ہو تو ایلوویرا کا جوس اس سے نجات میں مدد دے
سکتا ہے، 1/3 کپ اس جوس کو پینا غذائی نالی کو سکون پہنچا کر پیٹ کے درد کو
دور کرتا ہے۔
|
|
یخنی
ہڈیوں کی یخنی میں متعدد اجزا موجود ہوتے ہیں جو خلیات کی مرمت میں مدد
دیتے ہیں، اگر ناقص غذا کے نتیجے میں پیٹ میں درد یا نظام ہاضمہ کے مسائل
ہوں، یا ادویات کے استعمال سے پیٹ میں تکلیف ہو تو یہ اکثر خلیات کو پہنچنے
والے نقصان کا نتیجہ ہوتی ہے، یخنی اس کی مرمت کے لیے اچھا ہتھیار ثابت
ہوسکتی ہے۔ ایک کپ گرم یخنی پینے کے بعد چند گہری سانسیں لیں اور بس۔
|
|
لیموں کی چائے یا پانی
لیموں بھی نظام ہاضمہ کے بہت فائدہ مند ہے، اگر کھانے کے بعد پیٹ ٹھیک
محسوس نہ ہو تو ایک کپ گرم لیموں کی چائے یا ایک کھانے کا چمچ لیموں کا عرق
ایک کپ پانی میں ملا کر پینا پیٹ کے درد سے ریلیف دلاتا ہے۔ |
|