شوہر کے موبائل نے خاتون کو جیل بھجوا دیا

متحدہ عرب امارت کی ایک خاتون کو اپنے شوہر پر شک کرنا اور اس کی جاسوسی کرنا اس حد تک مہنگا پڑ گیا کہ وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے جا پہنچیں-

جی ہاں حال ہی میں متحدہ عرب امارت کی ایک عدالت کی جانب سے ایک خاتون کو شوہر کے موبائل کی بغیر اجازت چیک کرنے کے جرم میں تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے-
 

image


خاتون کے شوہر کی جانب سے مقدمہ دائر کیا گیا تھا کہ ان کی بیوی نے ان کی رازداری کی خلاف ورزی کی ہے- جس کے بعد خاتون کے خلاف باقاعدہ طور پر عدالتی کاروائی کا آغاز ہوا-

کاروائی کے دوران عدالت نے خاتون کو اس جرم میں ملوث پاتے ہوئے انہیں 3 ماہ قید کی سزا سنا دی-

مقدمہ دائر کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ “ میری بیوی نے میرے موبائل کا تمام ڈیٹا کسی دوسری ڈیوائس میں ایک نقل کے طور پر منتقل کرلیا ہے“-

“ میرے موبائل سے تمام ڈیٹا اس وقت چوری کیا گیا جب میں سو رہا تھا“-

دوسری جانب خاتون کا کہنا تھا کہ “ میں نے صرف تصاویر اور چیٹنگ اپنے موبائل میں منتقل کی تھیں تاکہ میں اپنے بہن بھائیوں سے انہیں شئیر کرسکوں“-

خاتون کا دعویٰ تھا کہ ان کے شوہر نے انہیں اس وقت خود اپنے موبائل کا پاسورڈ بتایا تھا اور موبائل چیک کرنے کی اجازت دی تھی جب خاتون نے انہیں کچھ عرصہ قبل کسی دوسری خاتون بات چیت کرتے ہوئے پکڑا تھا-

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے سائبر قوانین انتہائی سخت ہیں بالخصوص جب کسی فرد کی ذاتی زندگی یا رازداری کے حوالے سے ہو تو اس کی مکمل حفاظت کی جاتی ہے-
 

image


بعض سوشل میڈیا صارفین کا بیوی کا دفاع کرتا ہوئے کہنا تھا کہ “ اگر بیوی کو کسی چیز پر شک نہ ہوتا تو کبھی شوہر کا موبائل چیک نہ کرتی- کیا یہ اب اس شخص کے لیے شرمندگی کا باعث نہیں ہوگا کہ اس کی بیوی جیل میں ہے؟“-

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی تھے جو عدالتی فیصلے کو درست قرار دے رہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ “ خاتون جیل جانے کی ہی مستحق تھی کیونکہ کسی نے بھی اسے موبائل چیک کرنے کے لیے نہیں کہا تھا“-

متحدہ عرب امارات کے سائبر قوانین کے مطابق کسی بھی شخص کے موبائل فون کو بغیر اجازت چیک کرنا غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے-

یہاں تک کہ شادی شدہ جوڑے ایک دوسرے کے موبائل فون کو بھی چیک نہیں کرسکتے چاہے انہیں اپنے شریکِ حیات پر شک ہی کیوں نہ ہو-

YOU MAY ALSO LIKE:

A court in the UAE jailed a woman for three months for looking through her husband's phone without him knowing. The woman's husband filed a lawsuit against her, accusing her of violating his privacy, and she was put on trial.