اس مسلمہ حقیقت سے کون مسلمان انکار کرسکتاہے۔کہ اﷲ تعا
لی نے اس کا ئنات کو ھمارے آقاومولا حضور پرنور حضرت محمد مصطفی ﷺکے لیے
تخلیق فرمایا ہے۔اور اہل دنیا کی دنیوی اور آخروی فلاح وبھلائی کے لئے
انبیاء کرام ؑکو معبوث فرمایا ۔ہمارے آقاومولا ختمی مرتبت نبی کریم حضرت
محمد مصطفی کریم و روف ورحیمﷺجب اس دنیا میں تشریف لائے تو اس پر فتن اور
جاہلیت کے دور میں آپﷺکی ذات پاک ایک منارہ نور ثابت ہوئی ۔اسی نور کی
کرنوں نے ساری دنیا کواپنی جلومیں لے لیا ۔اور صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم نے
تبلیغ اسلام کی غرض سے دوردرازکے علاقوں کو اپنا مسلن بنایا ۔اور آقائے نام
دار حضرت محمد مصطفی کریمﷺکی آفاقی وسچی تعلیم اور پیغام سے عالم میں پھیلے
ہوئے اندھیروں کو اجالوں میں تبدیل کیا ۔
انہیں مصطفے کریم ﷺنورکی کرنوں میں سے ایک حضرت حاجی محمدنوشہ گنج بخش
رحمتہ اﷲ علیہ کی ذات بابرکات بھی ہے ۔حضرت حاجی محمد نوشہ گنج بخشؒکا
سلسلہ نسب خاندان عالی شان سادات صحیح النسب علوی عباسی سے ملتا ہے ۔آپ کا
اسم گرامی حاجی محمد لقب نوشاہ۔خطاب گنج بخش۔وارث الانبیاء غالب الاولیا
تھا ۔اور صاحبان طریقت ۔حقیقت ۔شریعت ۔اورمعرفت نے ان بہت سے اوصاف ،جمیلہ
سے پکارا آپ سراج العارفین ۔شمش العاشقین۔قطب الثقلین۔سلطان اولیاء۔امام
صدولایت۔ضیائے بدرہدایت سالار ارباب طریقت واقف رازحقیقت ۔کاشف اسرار،ولی
مادر زار۔صاحب جذب وعشق ومحبت وذوق وشوق وزہدوریاضیت ۔تقوی وکرامات تھے۔اور
حضرت سخی بادشاہ سلیمان نوری حضوری قادری بھلوالیؒکے مریدوخلیفہ اعظم تھے ۔اور
آپؒمرید حضرت شاہ معروف خوشانیؒ کے تھے ۔آپ کے والدبزرگوار کا نام حاجی
الحر مین شرفین حضرت سید ابواسماعیل علاوالدین حسین غازی تھا ۔جواکا
براولیاء وقت میں سے تھے ۔اور اکثر سفر حج میں باپیادہ رہتے تھے ۔آپؒنے
پیادہ سات حج کیے تھے ۔اور اسی لئے ان کو حاجی الحرمین شرفین کے لقب سے یاد
کیا جاتا ہے ۔اور آپ کی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی حضرت بی بی جیونیؒ تھا۔
ولاد ت باسعادت۔آپؒکی والادت باسعادت شب دوشنبہ بتاریخ یکم رمضان المبارک
959ٗٗء ہجری کے مطابق 1552 اعیسوی بمقام گھگانوالی تحصیل وضلع منڈی
بہاؤالدین میں ہوئی ۔
عطائے خرقہ۔حضرت سخی شاہ سلیما ن نوری با لہام غیبی گہگانوالی میں تشریف
لائے اور اپنے لباس مبارک سے ایک چادر مبارک آپ کی والدہ ماجدہ کو عطاکی ۔اور
آپ کی والدہ ماجد ہ کو ارشاد فرمایا کہ مولودکواس چادر مبا رک میں لپیٹنا
اور پھر اس چادر کو اور اس مولودکو احتیاط سے رکھنا اور ہم بھی اس کی خبر
گیری کرتے رہیں گے ۔ شریف التواریخ میں منقول ہے کہ یہ وہی چادر مبارک ہے
جو حضرت غوث الاعظم ؒ نے اپنے فرزند اکبر شیخ عبد الوہاب ؒکو عطافرمائی تھی
۔ اور سلسلہ وار حضرت سخی بادشاہ کو پہنچی ۔
تربیت۔آپ ؒکے والدبزرگوار تواکثرحج میں رہتے تھے۔اس لئے زیادہ تر آپ کی
تربیت اپنی والدہ ماجدہ اور چچامحترم شاہ رحیم الدین علویؒ کی آغوش محبت
میں ہوئی ۔بچپن میں آپ کی محافظت کے لئے ملائکہ نوری مقرر تھے ۔اگر کوئی
ناپاک ہاتھ یا نا پاک جسم والی عورت آپ کو ہاتھ لگاتی تو نقصان اٹھا تی
۔اوائل عمری ہی میں جذبہ الہی نے ایسی کشش کی کہ آپ گھر سے تنہاجنگل میں
چلے جاتے اور اجاڑاور ویران جگہ کو اپنی عبادت کے لئے مسکن بناتے اور
مجاہدہ میں مشغول رہاکرتے ۔اور اسی شغل تنہائی کو دیکھ کر آپ کی والدہ
ماجدہ کے دل میں آپ کے نکاح کا خیال آیا کہ شاید گھر میں دل جمی سے بیٹھ
جائیں تو آپ نے نوشہرہ تارڑاں کے اپنی ہی قوم کے مشہور بزرگ حضرشیخ فتح
محمدؒ کی صاحبزادی سے نکاح کیا ۔اورنوشہرہ تارڑاں کی پر فضا ء مقام کو
دیکھتے ہوئے آپ نے یہاں پر سکونت اختیا ر کرلی ۔
تحصیل علم ۔آپ ؒ کو جوانی میں علم کا شوق پیدا ہوا ۔چند اسباق اپنے والد
بزرگوار سے حاصل کئے اور حضرت شاہ علاوالدینؒ آپ کو موضع جاگو تارڑمیں حضرت
مولوی حافظ قائم الدینؒ اور حافظ بڈ ھا صاحبؒ کے پاس لے گئے جو اس وقت قرآت
کے ماہر تھے ۔اورکمالات باطنی میں یکتاتھے ۔اگر چہ آپ سبق بہت یاد کرتے
لیکن قرات کے قوائد مخارج اچھی طرح ادانہ ہوتے تھے ۔ایک شب خواب میں دیکھا
کہ دو فرشتے آئے اور فرمایا کہ میاں حاجی محمدؒ ہم فرشتے ہیں اور خدا کے
حکم سے تجھے قرآن کریم کی تعلیم دینے آئے ہیں ۔اپنا منہ کھولو تو فرشتہ نے
آپ کے منہ میں انگلی رکھی اور قرآت ازبر کرادی ۔اور صبح جب استاد سے سبق
لینے کے لئے گے تو اس طرح لفظ ادا ہوتے تھے کہ استادمحترم بھی کسی وقت ایسے
نہ اد اکرسکتے تھے ۔
فرشتوں کی تعلیم دینے سے آپؒ پر تمام علوم لدنی کے دروازے کھل گئے قرآن
مجید حفظ ہوگیا ۔علوم منقول ومعقول کی تحصیل کرکے آپ بارگاہ ایزدی میں مقرب
ہوئے حافظ صاحب نے آپ کو سند علمیہ دے کر رخصت کیا اس کے بعد بزرگان دین کی
اتباع کرتے ہوئے سیر کے لئے روانہ ہوئے تاکہ بزرگان دین سے استفادہ کیا
جائے ۔اسی سلسلہ میں آپ اپنے چند مخلص ہمراہیوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے
لاہور تشریف لائے اور زیارت بزرگان سے مشرف ہوئے خصوصا حضور داتا گنج بخش
علی ہجویری ؒ کے مزارشریف سے استفادہ کیا اوران ہی دنوں قطب مکہ حضرت شیخ
عبد الوہاب متقی قادری شاذلی ؒ جو لاہور میں حضرت شیخ فرید بخاری کی مسجد
میں تشریف فرما تھے ان سے استفادہ کیا ۔
بیعت۔اگر چہ آپؒ عبادت وریاضت میں ہر دم مشغول رہتے تھے لیکن علم معرفت کے
جواسرار حقائق صدریہ تھے سوائے وسیلہ شیخ کامل کے حاصل ہونا غیر ممکن ہے اس
لئے متلاشی فقراہوئے اتفاقاًحضر ت ملا کریم الدین جو کالوی کی تعریف سنی
جوکہ حضرت سخی شاہ سلیما ن نوری حضوری ؒ کے خلفائے کاملین میں سے تھے ان سے
ملاقات کی اور ملاقات میں حضرت سخی شاہ سلیمان نوری حضوری کے اوصاف پاکیزہ
سن کردل میں آپ سخی شاہ نوری کی زیارت کے لئے باہمراہی ملا صاحب آپ کی خدمت
میں بھلوال شریف میں حا ضری کے لئے حاضر ہوئے۔اور سخی بادشاہ ؒ نے آپ کو
دیکھ کر کہا کہ حاجی محمد بابا آپ نے بہت انتظار کرایا ہے ۔آپ ؒ کو دیکھ کے
مرشد بہت ہی خوش ہوئے ۔اور پہلی ہی نظر مرشد کا مل سے آپ ؒ کی حالت دگرگو ں
ہوگئی ۔حضرت سخی پیرؒ نے فرمایا کہ میاں حاجی محمد سامنے آؤ اور آپؒ مرشد
کا مل کے سامنے ہوئے اور قدم بوسی کی اور حضرت سخی بادشاہ نے آپ کا ہاتھ
پکڑا کر اپنی بیعت میں لے لیا اور محبت سے آپ کو گلے سے لگایا ۔اور اپنی
زبا ن مبارک سے یہ الفاظ ادا کئے کہ الحمد اﷲ حق دار کو حق پہنچا اور اہل
کو اس کی امانت پہنچی ۔
حضرت بابا ولایت شاہ قادری نوشاہی ؒ سلسلہ عالیہ قادریہ نوشاہیہ کی روشن
کڑی کے ایک چمکتے آفتاب ہیں آپ ضلع امرتسر کے نواحی گاؤں کیر تن گڑھ تھاندے
میں پیدا ہوئے ۔ابتدائی تعلیم کی تکمیل اوردینی اور دنیاوی علوم کی تحصیل
کے بعد آپ نے شیخ المشائخ خواجہ الحاج خیرشاہؒ سے سلسلہ عالیہ نوشاہیہ میں
بیعت کی ۔حضرت بابا ولایت شاہ قادری ؒ صاحب خلق عظیمﷺ کے اسوہ مبارکہ کی
پیروی فرمایا کرتے۔آپ ؒ غربا ء فقرا ء کی خاص دلجوئی فرماتے اور ان کی
تکلیف رفع فرمانے پر کمر بستہ رہتے ۔کبھی کوئی سوالی آپ ؒ کی بارگاہ سے
دامن مراد خالی لے کرنہ گیا ۔آپ ؒ امرا ء کو بھی غرباء کی مالی اعانت کی
تلقین فرمایا کرتے ۔آپ ؒ صاحب کشف وکرامات تھے آپ ؒکی متعدد کراما ت میں طے
زمان اور ابروبادو باراں میں تصرف ایسے محیر العقول واقعات شامل ہیں آپ ؒ
کی کرامات کا خاص پہلواتبات حقائق اور البطال باطل تھا ۔متعددکرامات کا
ظہور ایسے مواقع پرہوا جب اسلام اور صوفیائے کرام کی حقانیت کو چیلنج کیا
گیا ۔
پاکستا ن 14اگست1947ء کو دنیا کے نقشے پر جب نمودار ہو اتو تمام با طل
قوتیں جن میں ہندو ازم سب سے زیادہ کا رفرما تھا اوندھے منہ گرپڑے ۔اسلام
سچائی ہے ،اسلام حق ہے ۔اسلام یقین محکم ہے ۔باطل ،باطل ہے بے شک باطل مٹنے
ہی کیلئے ہوتا ہے ۔یہ وہی باطل ہے جب نبی کریم ﷺ نے مکہ پاک کو فتح کیا تو
تما م کفار کے منصوبے ناکام اور نیست ونا بود ہوگئے ۔اور تمام
چکاچوندروشنیا ں ناکام پڑ گئیں اور خورشید اسلام اپنی مکمل آب وتاب سے
چمکنے لگا ۔علامہ اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح ؒ جیسی ہستیاں بھی
صوفیا کرام اور بزرگا ن دین سے کم نہیں ۔ان کے خوابوں کی تعمیر ،جہد مسلسل
مشقت ،استحکام اور محنت سے ہی ہم آزادی کی نعمتو ں سے مالا مال ہوئے ۔قیام
پاکستان کی بنیاد تو محمدبن قاسم کے دور سے ہی شروع ہوگئی تھی ۔پاکستان
بنانے میں عظیم قائد اور اقبال ؒ کے ہمنشینوں نے جس قدر جانفشانی اور
جوانمردی کا مظاہرہ کیا ۔وہ جذبہ ،حضرت خالد بن ولیدؓ اور حضرت عمر فاروق
ؓجیسے عظیم لوگوں کی شخصیتوں کا پرتو ہے ۔تحریک پاکستان میں علما ء مشائخ
،دانشوروں،صوفیا ء کرام کا کردار محتا ج تعارف نہیں ۔انہوں نے لا الہ الا
اﷲ کا نعرہ حق بلند کیا اورقائد اعظمؒ کی آواز پر لبیک کہا ان صوفیاء اکرام
میں جناب عزت مآب حضرت بابا ولایت شاہ قادری نوشاہی ؒ کا نام بھی صف اول
میں شمار ہوتا ہے ۔
حضرت با با ولایت شاہ قادری نوشاہی خدمت خلق کو بہت زیادہ ملحوظ خاظر رکھتے
تھے کوئی بھی سائل آجاتا تو س کو خدمت خلق نہ صرف معاشی طور پر بلکہ روحانی
،معاشرتی اور اخلا قی اقدار کو بھی پروان چڑھا تے تھے۔حضور باباخالی نہ
لوٹاتے تھے ۔بلکہ اس دامن بھر دیتے تھے ۔
صوفیا ئے اکرام نے جس دانش مندی ،حوصلے اور عزم صمیم سے اسلام کا بیٹرا
اٹھایا اس کی مثا ل آپؒ کی ذات ہے حضر ت بابا ولایت شاہ قادری نے تحریک
آزادی پاکستان میں پورے جوش وخروش سے حصہ لیا ہے اور مرتبہ شہادت سے سرفراز
ہوئے جب قائد اعظمؒ نے بر صغیر کے طول و عرض میں مسلم لیگ کی تنظیم اور
مسلمانان ہند کو مطالبہ پاکستان کے لئے متحد کیا تو آپؒ نے مسلم لیگ کو
فعال بنا نے اور مطالبہ پاکستان کی اہمیت سے عوا م النا س کو رو شناس کرانے
کے لئے فقید المشال جد وجہد کی آپؒ ایک شعلہ بیان خطیب تھے اورواعظ بے مثال
کے لقب سے جانے جاتے تھے ۔آپ نے اپنی آتش نوائی اور شعلہ بیانی کو مسلمانا
ن ہند کے قلوب میں جزبہ حریت پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا ۔آپؒ نے برصغیر
کے طول وعرض میں اپنے متو سلین مرید ین اور اولیا ئے کرام سے محبت رکھنے
والوں کو تحریک آزادی ہند میں جد وجہد کے لئے تیا رکیا ۔ 14اگست 1947ء کو
مملکت خدا داد کا ظہور دنیا کے نقشے پر ہوا تو ہندؤوں اور سکھوں نے مسلم
کشی کا وہ سلسلہ شروع کردیا جسے تا ریخ انسا نی کا بد ترین سانحہ قرار دیا
جاتا ہے ۔حضرت بابا ولایت شاہ قادری ؒ کے شب وروز تحریک پاکستان کے لئے وقف
تھے اس لئے جو نہی تقسیم ہند کا اعلان ہو اتو سکھوں کے مقابلے میں جد وجہد
کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرمائی ۔آپ ؒنے اپنی شہادت سے بہت پہلے اپنی جائے
شہادت اور قاتلوں کی نشادہی فرما دی تھی ۔آپؒ کے خاندان کے اکثر لوگ قیام
پاکستا ن کے وقت شہید ہوگئے تھے ۔ صرف چند لوگ زندہ پاکستا ن پہنچے ۔
حضرت با با ولایت شاہ ؒ کا شجر ہ مبا رک۔ان کا شجر ہ حسبی اس طرح ہے ۔حضرت
با با ولایت شاہؒ کے مرشد کا نام حضرت خواجہ الحا ج خیر شاہؒ ان کے مرشد کا
نا م حضرت خواجہ پیر مامون شاہ ؒ ان کے مرشد کا نا م حضرت خواجہ ثبوت شاہ
ؒولی ان کے مرشد کا نام حضرت خواجہ فاضل شاہ قلندرؒ ان کی مرشد کا نا م
حضرت خواجہ عبد الرحما ن ؒ ان کے مرشد کانام حضرت خواجہ عبد الرحمان
المعروف پاک رحما ن ؒ ان کے مرشد کا نام شیخ السلام حا فظ حاجی محمد نوشہ
گنج بخش ؒ ان کے مرشد کا نا م خواجہ سخی شاہ سلیما ن قادری ؒ نوری ان کے
مرشد کا نا م حضرت خواجہ قطب الکونین شاہ معروف ؒ خو شابی ان کے مرشد کا نا
م خواجہ سید مخدوم مبارک ؒ حقانی اوچی ان کے مرشد کا نا م حضرت خواجہ سید
شاہ محمد غو ث اوچی ؒ ان کے مرشد کا نام حضرت خواجہ شمس الدین اعظم حلبی ان
کے مرشد کا نا م حضرت خواجہ ابو عبد اﷲ شاہؒ میر گیلانی ان کے مرشد کانام
حضرت خواجہ سید ابو الحسن علی گیلانی ؒ اُنکے مرشد کانا م حضرت خواجہ ابو
البرکا ت سید مسعود گیلانی ؒ ان کے مرشد کا نا خواجہ سید العباس احمد
گیلانی ؒ ان کے مرشد کا نا م خواجہ سید صفی الدین گیلانی ان کے مرشد کانا م
خواجہ سیف الدین عبد الوہاب ؒ ان کے مرشد کا نا م حضرت محی الدین عبد
القادر جیلانیؓ ان کے مرشد کانام حضرت خواجہ ابو سعید مخدومی ان کے مرشد
کانام حضرت خواجہ ابو الحسنؒ ان کے مرشد کا نام حضرت خواجہ انصرح بن یوسف ؒ
ان کے مرشد کانام حضرت خواجہ ابو الفضل عبد الواحد تمیمی ؒ ان کے مرشد
کانام خواجہ ابو بکر شیخ شبلی قاسمؒ ان کے مرشد کانام خواجہ امام ابو
القاسم جنید بغداد ی ؒ ان کے مرشد کا نام خواجہ ابو الحسن سری سقطیؒ ان کے
مرشد کا نام خواجہ حضرت خواجہ ابو المحفو ظ معروف کرخی ؒ ان کے مرشد کا نا
خواجہ ابو سیلما ن داوددطائی ؒ ان کے مرشد کا نام حضرت خواجہ ابو محمدحبیب
عجمی ؒان کے مرشد کا نام حضرت خواجہ ابو سعید حسن بصریؒ ان کے مرشد کا نام
حضرت علی ؒ ۔
یہ بات تو اٹل ہے کہ کسی بھی دلی کا مل کی ولایت کا اہم ترین پہلو تعلیم پر
مبنی ہوتا ہے حضرت بابا ولایت شاہ قادری نہایت ہی پاک سچے اور یادالہی میں
مشغول رہتے تھے ۔انہوں نے ساری زندگی توحید عشق رسول ﷺ کو اپنا سلیقہ وشعار
بیا یا اور لوگوں کو بھی اس پر کا ر بند رہنے کی ہدایت دی حضرت بابا ولایت
شاہ صاحب قادری نوشاہی ؒ وعدہ پورا کرنے پر بہت زور دیتے تھے ۔انہوں نے
زندگی بھر وعدہ پورا کرنے پر لوگوں کور بند کیا حضرت بابا ولایت شاہ ؒ نے
لوگوں کو نماز ،زکوۃ ،روزہ ،حج کی تعلیم پر زور دیا ۔ حضرت بابا ولایت شاہؒ
نے سچائی کو اپنی زندگی کا اولین مقصد اپنائے رکھا ۔ہمشہ سچ اور پاک بازی
کی مچالیں دیتے تھے ۔بابا صاحب کا فیض ان کے ذر یعے عشاق رسولﷺ اور اﷲ کے
نیک بندوں میں مسلسل جارہی ہے ۔یہاں ہفتہ وار اور ماہانہ محفل کا انعقاد
ہوتا ہے اور بہت سے لوگ جوق درجوق یہاں حاضر ہو کر برکات کی دعوت سے مالا
مال ہوتے ہیں پیر طریقت حکیم محمد عنایت صاحب قادری نوشاہیؒ باشر یعت اور
حمدل شخصیت کے مالک تھے ان کی خدمت اقدس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ حاضر ہوتے
رہے۔ قبلہ حکیم میاں محمد عنائیت خان قادری نوشاہی ؒ نے اپنے پیرو مرشد
حضرت بابا ولایت شاہ قادری نوشاہی ؒ کے مشن کو جاری و ساری رکھا۔ حکیم میاں
محمد عنائت خان قادر ی نوشاہیؒ کا وصال جنوری 2015 میں ہوگیا تھا۔ اُن کے
بعد اُن کے صاحبزادئے حکیم میاں محمد یوسف خان قادری نوشاہی اِس مشن کے لیے
تگ و تاز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حضرت بابا ولایت شاہ قادری نوشاہی ؒ کا عرس
مبارک ہر سال چھ اکتوبر کو منایا جاتا ہے اِس حوالے سے نیومسلم ٹاون گلوالا
سرگودہا میں آستانہ زاویہ نوشاہی سرگودہا میں محافل منعقد ہوتی ہیں۔ اِن
محافل میں تربیتی و روحانی محافل انعقاد پذیر ہوتی ہیں۔
|