خبیب عبدالمنان فائٹنگ کے میدان کا بے تاج بادشاہ

خبیب عبدالمنان روس کا مسلم رنگ فائٹر ہے ۔خبیب کے والد رشین فوج میں آفیسر تھا۔دلچسپ امریہ ہے کہ وہ ہی خبیب کے حقیقی استاد ہیں۔ اسلام سے محبت خبیب کے انگ انگ میں بسی ہوئی ہے ۔یہ عالمی شہرت یافتہ انسان رسالت مآب صلی اﷲ علیہ وسلم کا حقیقی محب ہے ۔اسلامی تہذیب وتمدن کا تحفظ اپنے ایمان کا جز سمجھتا ہے ۔شہرت اورزر کی کثرت نے کبھی اسے شراب کی طرف مائل نہیں کیا نہ ہی کبھی ارکان اسلام پر عمل سے روکا ۔خبیب مسلمان ہے اوراسے اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے ۔یہ فخر اسے سربلندرکھتا ہے ۔رسالت مآب سے خبیب کی محبت اسے سیکولر نہیں ہونے دیتی ۔میں اس سے محبت کرتاہوں ۔یہ ہمارا فخر ہے کیونکہ یہ محب رسول ہے ۔جو محب رسول ہے اس کے قدموں کی خاک میرے لیے آنکھ میں ڈالنے والے سرمہ کی مانند ہے ۔یہ رتبہ بلند ملا جس کو مل گیا ۔۔۔

مکس مارشل آرٹ الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن یوایف سی خبیب نورماگومیدوو نے 50 مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے والے امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر کو فائٹ کے لیے چیلنج کیا 30 سالہ روسی مکس مارشل آرٹ خبیب نے 6 اکتوبر کو لاس ویگاس میں ایک فائٹ کے دوران آئرش ریسلر کونر میگریگور کو شکست دے کر مکس مارشل آرٹ چیپمئن کا خطاب حاصل کیا تھا۔خبیب نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں فلائڈ مے ویدر کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ جنگل کا صرف ایک ہی بادشاہ ہوتا ہے، فلائڈ مے ویدر اگلی فائٹ کے لیے تیار ہوجائیں۔خبیب نے کہا کہ مے ویدر فائٹ کے دوران میگریگر کو گرا نہیں سکے اور میں نے اسے باآسانی گرایا۔یاد رہے کہ اگست 2017 میں امریکی باکسر مے ویدر اور آئرش میگریگر کے درمیان باکسنگ کی تاریخ کی مہنگی ترین فائٹ ہوئی تھی جس میں مے ویدر نے مخالف باکسر کو 10ویں راؤنڈ میں ڈھیر کردیا تھا۔خبیب اب تک 27 مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں۔یوں تو خبیب کی ہرلڑائی بہت معرکہ خیز رہی ہے مگر 6اکتوبر 2018کی فائٹ ناقابل شکست تھی جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میگریگر بلاشبہ اس رنگ کا بے تاج بادشاہ رہا ہے۔وہ اپنے مخالف کو مقابلے سے پہلے ہی ڈھیر لرلیتا ہے۔ میگریگر رنگ میں اترنے سے پہلے اپنے مخالف پر تابڑ توڑ حملے کرتاہے ،ذہنی ٹارچنگ اورالفاظ کی جنگ کے ذریعے وہ مخالف پر اپنا رعب مسلط کردیتا ہے کوئی اسے روکنے والا نہیں ہوتا آج بھی اس نے یہی چال چلی مگرناکام ہوئی۔

6اکتوبر 2018کا دن میگریگرکے لیے اچھا نہیں تھا ۔ میگریگر رسوا ہونے والا تھا ۔اس کا گھمنڈ خاک میں ملنے والا تھا۔اسے معلوم نہیں تھا ۔وہ گھر سے سابقہ متکبرانہ سوچ لے کرنکلا تھا ۔رنگ کے چار اطراف سٹیڈیم طرز ہال میں لوگ کی بہت بڑی تعداد تھی ۔لو گ دو ناقابل شکست فائٹر چمپیئن کی لڑائی دیکھنے آئے تھے ۔لوگ اپنے اپنے ہیروز کو پکار رہے تھے نعرے بلند ہورہے تھے ۔ میگریگر اورخبیب دونوں پریس کانفرنس کرنے آتے ہیں ۔ میگریگر پر فتح کا بھوت سوار ہے نخوت اس کے مزاج سے چھلک رہی ہے ۔ میگریگر خبیب کی ہجو کرتا ہے ۔ میگریگر بڑی ڈھٹائی سے دوران پریس کانفرنس خبیب کو شراب کی دعوت دیتا ہے ۔خبیب مکمل اطمینان سے کہتاہے کہ میں شراب نہیں پیتا ۔میں مسلمان ہوں ۔مسلمان شراب نہیں پیتے ۔

میں نہ یہ پریس کانفرنس دیکھی ہے اورفائٹ بھی ۔یہ مقابلہ میگریگر اورخبیب کانہیں تھا ۔یہ مقابلہ دوتہذیبوں کاتھا ۔دوروایات کا تھا ۔یہ مقابلہ اصولوں کا تھا ۔یہ مقابلہ انتہاپسندی اورامن کاتھا ۔یہ مقابلہ نخوت اورشرافت کا تھا۔یہ مقابلہ برداشت اورعدم برداشت کاتھا۔یہ مقابلہ سچ کی جیت اورجھوٹ کی رسوائی کاتھا۔ میگریگر پریس کانفرنس میں ہوئی باتوں کو برداشت کرتا رہا اورفیصلہ کیا کہ جواب میدان میں دیا جائے گا۔دو ناقابل شکست فائٹر رنگ میں اترتے ہیں ۔دونوں ایک دوسرے پر تابڑتوڑ حملے کرتے ہیں۔خبیب کارنر کو دبوچ لیتا ہے ۔کارنر کی خوب پیٹائی کرتا ہے۔خبیب رنگ میں گھونسے اورمکے برسارہا ہے میگریگرکی درگت بن رہی ہیے ۔خبیب زبان حال سے کہتا ہے ۔تم میرے کھیل پر اعتراض کرو گے میں خاموش رہوں گا ۔تم شراب نہ پینے پر اعتراض کرو گے میں برداشت کروں گا۔تم بطور مسلمان میری شخصیت کا مذاق اڑاؤ گے میں پھر برداشت کروں گا ۔تم میرے والدین کو اور میرے ملک کو برا بھلا کہو گے برادشت کر لوں گا ۔لیکن !جب تم میرے مذہب اور میرے پیارے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کی توہین کرو گے تو میں تمہیں ماروں گا ، کیج(رنگ) کے اندر بھی اور کیج(رنگ) کے باہر بھی Khabib Nurmagomedovجی ہاں !6 اکتوبر 2018 کو ہونے والی UFC چیلنج MMA لڑائی میں گھونسوں مکوں کی بارش کرنے والے خبیب نے جب اپنے حریف Conor McGregor جو کہ اپنے آپ میں بہت بڑا دھریا اورسیکولر ہے ہرادیا ۔

تو Conor کے ٹیم ممبر نیرسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ الفاظ کہے اور اونچی آواز میں کہنے لگا ۔جب خبیب اس دھریئے کا غرور خاک میں ملا چکا ، تو Cage کی طرف غصے سے اپنا Tooth Cover اتار پھینکا ، اور Cage کو پھلانگ کر اپنے کیرئیر کی پرواہ کیئے بغیر اس گستاخ پر کسی شیر کی طرح لپکا اور گھونسوں مکوں کی بارش کر دی ۔سیکیورٹی نے اسکو پکڑ کر Conor ٹیم ممبر کو بچا لیا ۔یہ وہی خبیب ہے جس نے پوری دنیا کے میڈیا کے سامنے شراب پینے سے انکار کر دیا ۔ثابت کردیا کہ میں مسلمان ہوں ۔مسلمان شراب کوحرام سمجھتا ہے۔یہ خبیب رمضان المبارک کسی ریسلر سے لڑائی نہیں لڑتا۔یہ رمضان کا احترام کرتا ہے پورا مہینہ عبادات میں گزارتاہے۔خدا کی توحید کی بالادستی اوراپنی ذات میں ایک فلاحی اورسماجی تنظیم کا میاب رکن ہے۔

لاس ویگاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خبیب نے کہا کہ لوگ میرے بارے میں بات کررہے تھے ۔یعنی ہمارے مذہب کو برا بھلاکہا جارہا ہے ۔لوگ میری غلطی کو اچھال رہے ہیں ۔ہرآدمی مار پیٹ کی بات کررہا ہے کوئی یہ نہیں دیکھ رہا ہے کہ انہوں نے میرے مذہب، میرے ملک اور میرے والد کے بارے میں اشتعال انگیزی کی۔انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے ہمیشہ اچھا برتاو کرنے کی تلقین کی ہے اورمجھ سے جو بھی یہ سب ہوا وہ میری شخصیت کاحصہ نہیں۔روسی فائٹر نے اپنے برتاوپر اپنے حامیوں اور امریکی ریاست نیواڈا کے ایتھلیٹک کمیشن سے معذرت بھی کی۔ لاس ویگاس میں ہونے والی مکس مارشل آرٹس کے سب سے بڑے مقابلے میں خبیب نرماگونیودف نے آئرلینڈ کے کونر میگریگر کو شکست دے کر یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپیئن شپ جیت لی تھی ۔کارنر کی بدترین شکست دھریوں کو ہضم نہ ہو پائی اور اسلام دشمنی پر اترآئے ۔کارنر نے خبیب سے کہا تھا کہ تم مجھ سے کسی صورت میں مقابلہ نہیں جیت سکتے۔ اگر تم میرے سامنے میدان میں آئے تو میں تمہیں کیڑے مکوڑوں کی طرح مسل کر رکھ دوں گا۔ تمہارا جان بچانا مشکل ہو جائے گا۔خبیب کا پا س ایک ہی جواب ہوتا تھا کہ میرے ساتھ میرا اﷲ ہے۔ میرے لیے یہی کافی ہے۔دنیا کو کیا خبرتھی کہ یہ مقابلہ تاریخی ہوگا۔دنیا کے میڈیا نے اس مقابلے کو کوریج دی میگریگراورخبیب کی لڑائی دنیا کے لیے حیرت کا باعث بنی ۔مقابلہ شروع ہوتے ہیں خبیب نے میگریگرکا گھمنڈاخاک آلود کردیا ۔اسے خوب پیٹا ، اس پر خوب پنچ برسائے اور چوتھے راونڈ میں اس کی گردن اس قدر دبوچی کہ اس خونخوار اور کبھی نہ ہارنے والے میگریگرنے فوراً ہار تسلیم کرلی۔ہال میں میگریگرکے حمائت کاروں کو سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا۔وہ اسلام مخالف آوازے کس رہے تھے جس پر انہیں خبیب کا غضب برداشت کرنا پڑا آج خبیب سرخرو ہوچکاتھا ۔عالم اسلام کا ہیروبن چکاہے ۔خبیب فائٹنگ رنگ کا بے تاج بادشاہ بن چکا ہے میں اس کی بہادری اورجرت کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

Rashid Ali
About the Author: Rashid Ali Read More Articles by Rashid Ali: 56 Articles with 73610 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.