اﷲ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر قسم کی نعمتوں سے نوازا ہے
پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جہاں کے رہنے والے لوگوں کو مکمل آزادی رائے
حاصل ہے۔یہاں کے باشندے ہر طرح سے خود مختار ہیں چاہیے وہ نظام سیاست کے
حوالے سے ہو یا معاشرتی نظام کی بہتری کے حوالے سے ہو۔لیکن جب لفظ آزادی
بولا جائے تو کچھ لوگ اس کو ڈھال بنا کر قانون سے خود کا بالاتر سمجھتے
ہوئے ملکی نظام اوراس کے تسلسل کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور قانون کو
پس پشت ڈال کر غریب عوام پر جبر شروع کر دیاجاتا ہے جس کی وجہ سے رشوت خوری
، مخصوص طبقے کاقانون کے شکنجے میں نہ آنا،غریب پر ظلم کرنا،قبضہ
مافیہ،انسانی سمگلنگ،منی لانڈرنگ جیسے جرائم بھی روز بروزپروان چڑھتے جارہے
ہیں جن کی روک تھام ضروری ہے۔پاکستان میں کچھ طاقتور عناصر ایسے ہیں جن کو
سیاسی پشت پناہی حاصل ہے جن کی وجہ سے وہ غرباء کی زمنیوں پر قبضہ کر لیتے
ہیں اور یوں غریب سے اس کی چھت چھین لی جاتی ہے غریب قانون کا دروازہ بجاتا
ہے لیکن وہاں بھی اسکا مذاق بنایا جاتا ہے پاکستان میں قانون بھی قانون کی
نظر ہوگیا ہے جس میں غریب آدمی تو پھس جاتا ہے لیکن امیر قانون کو پاؤں تلے
روند دیتا ہے جس ملک میں لوگ انصاف سے مایوس ہوجائیں وہاں پر نظام زندگی
مفلوج ہونے کے ساتھ ،ساتھ ملکی معیشت بھی تباہ ہوجاتی ہے،مدینہ کی ریاست کو
باتوں تک محدود نہ رکھا جائے کیونکہ مدینہ کی ریاست میں قانون سب کے لئے
برابر تھا غریب کو اس کا حق اور امیر کو اس کے برابر کھڑا
کیاجاتاتھا۔موجودہ حکومت نے یہ ایک دعویٰ کیا تھا کہ وہ غریب کو اس کاحق
دیں گے اور وہ اس کو پورا کرنے کی طرف گامزن ہے کیونکہ پاکستان کے حالیہ
وزیر داخلہ عمران خان ہیں اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی ہیں
جو کہ کو ہاٹ کے ایک مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں وہ حالیہ الیکشن میں
اپنی قابلیت اور محنت کی وجہ سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے ہیں
اورانہوں نے وزیر مملکت کا قلمدان سنبھالنے کے ساتھ ساتھ اس ملک کی حفاظت
کا بھی حلف اٹھایا ہے۔موصوف نے عہدہ سنبھالتے ہی تھانوں کے نظام کی نگرانی
کے ساتھ لینڈ مافیا اور تجاوزات کے خلاف اسلام آباداوراس کے اطراف میں
گرینڈ آپریشن کیا اورکئی کنال اراضی زمین ان کے قبضہ سے چھڑاکر موجودہ
حکومت کے سپرد کر دی اور انہوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی کہ
تجاوزات کی آڑ میں کسی غریب کو اس کے حق سے محروم نہ کیا جائے لیکن!اس
آپریشن کا دائرہ کا رقبضہ مافیا اور تجاوزات تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ
منی لانڈرنگ،انسانی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کاروائی یقنی
بنائی جائے کیونکہ ان عناصر کی وجہ سے ملک پاکستان کو پوری دنیامیں حقارت
کی نظرسے دیکھا جاتا ہے۔منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان کے طاقتور طبقے اپنی
دولت دوسرے ملک منتقل کر دیتے ہیں جو کہ اس غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال
کر حاصل کرتے ہیں اور ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہیں اسی طرح انسانی
سمگلنگ کرنے والے عوام کی جانوں سے کھیلتے ہیں او ر یوں بہت سے لوگ اپنی
جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ان سب کی روک تھام آپ کی اولین ترجیح ہونی
چاہیے کیونکہ انصاف فراہم کرنا یہ آپ کا منشور کا حصہ ہے جس محنت کے ساتھ
آپ عوام کی خدمت کر رہے ہیں یہ عوام میں انصاف کی امید کو اجاگر کرنے کے
مترادف ثابت ہورہی ہے جس کی وجہ سے اب عوام کا موجودہ حکومت پر اعتماد بحال
ہورہا ہے۔اور اب عوام بھی آپ کے شانہ بشانہ ہیں تاکہ اس ملک سے قبضہ
مافیا،منی لانڈرنگ اور انسانی سمگلنگ جیسے جرائم کرنے والوں کا خاتمہ کیا
جائے۔
|