دنیا میں رائج عجیب و غریب خرافات و توہم پرستیاں

آپ کو یہ جان کر ضرور حیرانی ہوگی کہ آج کے ترقی یافتہ اور جدید دور میں بھی توہم پرستی ہزاروں افراد کی روزمرہ زندگی میں ایک بہت بڑا حصہ رکھتی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ توہم پرستیاں صرف دنیا کے ترقی پزیر اور غریب ممالک کے باشندوں کے درمیان ہی نہیں پائی جاتیں بلکہ کئی ترقی یافتہ ممالک کے باشندے بھی ان کے زیرِ اثر ہیں- اگرچہ ان توہم پرستیوں میں سے کئی اب ماضی کا حصہ بھی بن چکی ہیں لیکن چند اب پائی جاتی ہیں- آج کے آرٹیکل میں آپ مختلف ممالک میں رائج چند عجیب و غریب توہم پرستیوں کے بارے میں جانیں گے-
 

Chewing Gum
ترکی اور ہنگری کی ثقافت میں رات کے وقت چیونگم چبانا بدقسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے- ان کا ماننا ہے کہ جو شخص رات کے وقت چیونگم چباتا ہے وہ درحقیقت کسی مردہ انسان کا گوشت چبا رہا ہوتا ہے-

image


Umbrella Superstition
دنیا کے بعض مقامات پر گھر کے اندر چھتری کھولنے کو بھی بدقسمتی میں شمار کیا جاتا ہے- اس توہم پرستی کا تعلق قدیم مصر سے ہے- قدیم دور میں امیر لوگ خود کو سورج کی تپش سے محفوظ رکھنے کے لیے چھتری کا استعمال کیا کرتے تھے-

image


Even Number of Flowers
روس میں پھول پیش کرنا ایک روایت ہے اور اسی وجہ سے وہاں ہر سڑک پر پھولوں کے سینکڑوں اسٹال دکھائی دیتے ہیں- لیکن اس عمل میں ایک شرط بھی ہے کہ پھولوں کی تعداد موقع کے اعتبار سے ہو- یعنی محبت اور خوشی کے موقع پر پھولوں کی تعداد طاق نمبروں (odd) میں ہونی چاہیے یعنی 3-5-7 وغیرہ- کسی سوگ کے موقع پر دیے جانے والے پھولوں کی تعداد جفت (Even) نمبروں میں ہوتی ہے یعنی 2-4-6 وغیرہ-

image


Wedding Superstitions
دنیا کی مختلف ثقافتوں اور ممالک جیسے کہ روس میں شادی والے دن بارش ہونا خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے- اس روز بارش ہونا دولہا اور دلہن کے لیے خوشیوں اور دولت کی علامت ہوتا ہے- اور یہ اس جانب بھی اشارہ ہوتا ہے کہ مستقبل میں جوڑا صاحبِ اولاد ہوگا- اور یہ بھی ان دونوں کی گزشتہ تمام بری یادداشتیں بارش کے پانی میں دھل گئیں اور اب ان کی نئی زندگی کا آغاز ہوگا-

image


Lighting Three Cigarettes With One Match Superstition
ایک تیلی سے تین سگریٹ جلانا بھی تیسری سگریٹ والے کے لیے بدقسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے- درحقیقت اس توہم پرستی کا تعلق پہلی جنگ عظیم سے ہے جب فوجیوں کا یہ ماننا تھا کہ ایک ہی تیلی جو تیسری سگریٹ جلائے گا اس کی گولی لگنے سے موت واقع ہوجائے گی-

image


Twelve Grapes Superstition
اسپین میں نئے سال کے موقع پر رات کے درمیانی حصے میں 12 انگور کھانا اگلے 12 مہینوں کے لیے خوش قسمتی کی علامت تصور کیا جاتا ہے- اس توہم پرستی کا تعلق سن 1895 سے جا ملتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Superstition is an irrational belief in the supernatural that lead to either good or bad luck. Ever since the existence of the human kind, superstition has been around. They’re different in every culture, and they have played a big role in each of these cultures and societies.