گنز اینڈ روزز (٤٢)

آفندی نے جان بوجھ کر چیونگم کو زمین پر گرنے دیا تھا،،اس طرح وہ اک عام سا آدمی نظر
آیا تھا،،،جس کے حواس عام انسانوں جیسے ہی تھی،،جبکہ یہی چال کچرے کے بہروپیے
ڈرائیور کو سمجھ نہیں آئی تھی۔

اس کی حرکت نے خاص کر جسطرح آفندی نے چیونگم کا پیکٹ اچھالا تھا،،وہ پکڑنےکے
بعد وہ مشکوک ہو چکاتھا،،،اور اب عقاب سے بھی تیز نظروں کی زد میں تھا،،،

آفندی نے مسکرا کر خود کو واپس اندر کی طرف کھینچ لیا،،،پہلے ہی دن اتنی کامیابی کی
اسے امید نہ تھی،،،مگر یہ چائنیز کا بھی ایجنٹ ہوسکتا تھا،،،!!

آفندی نے مٹرگشت کرتے ہوئے ملازم کو سیٹی مار کر بلایا،،،باس آج چائے نہیں،کافی پلادو
سر درد سے پھٹا جارہا ہے،،،!!
ملازم جوکہ بے حد باتونی تھا،،،حیرت سے آفندی کو دیکھا،،،منہ بناکر بولا،،،ہونہہ ،،،ڈرائیور،،،
اور شوق سفیروں والے ،،،،

آفندی مسکرا کر بولا،،،یار ٹھنگو ،،،تم اتنا کم کیوں بولتے ہو؟؟؟
ملازم چڑ کربولا،،،کتنی دفعہ منع کیا ہے،،ٹھینگو نہ بولا کرو،،اور میں بیوقوف نہیں ہوں،مجھے
پتا ہے میرے ذیادہ بولنے کی عادت کی وجہ سے میرا مذاق بنا رہے ہو۔

آفندی نے توبہ کے انداز میں کانوں کو ہاتھ لگایا،،،مصنوعی خوفزدہ لہجے میں بولا،ارے باس!!
میری کیامجال،،،،!!ویسے سنو ،،،تم رانا کے رشتے دار تو نہیں؟؟؟

ملازم پلٹ کر بولا،،،کون رانا،،،،؟؟
آفندی مسکرا کر بولا،،،بس یار اک ہے تمہاری طرح بہت کم بولتا ہے،،،بلکہ بولتا ہی نہیں،،،!!

ڈاکٹر انعم یہ سب دیکھ کر مسکرادی،،،آفندی جیسا کوئی نہیں،،ہی از ون اینڈ اونلی،،کیا چیز ہو
تم آفندی،،،میرا ملک بہت خوش نصیب ہے جس نے آفندی جیسے بیٹے کو جنم دیا،،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1253856 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.