عمرہ کی ادائیگی

احرام کی تیاری
حجامت غیر ضروری بالوں کی صفائی اور ناخن کاٹنے کے بعد احرام کی نیت سے غسل یا کم از کم وضو کر لیں

احرام باندھنا
احرام باندھنے کا طریقہ حج اور عمرہ کے لئے ایک جیسا ہے

مردوں کے لیے احرام: ایک سفید چادر بطور تہہ بند باندھ لیں دونوں بازو ڈھکے ہوئے ہوں اس وقت یعنی احرام سے پہلے کنگھا کرنا اور بدن پر ہلکا سا عطر لگانا سنت ہے

خواتین کے لیے احرام: روزمرہ استعمال کے کپڑے مع سر کو مکمل ڈھانپنے والا رومال - حائضہ خواتین بھی احرام باندھیں گی ترجیحا گاوَن اور اسکارف استعمال کرنا چاہیے احرام کی حالت میں چہرہ کھلا رہے گا دستانے اور موزے بھی پہن سکتی ہیں

احرام باندھنے کے نوافل
فرض نماز ادا کر کے احرام باندھنا مسنون ہے اگر فرض نماز کا وقت نہ ہو تو نفل پڑھ کر بھی احرام کی نیت کی جا سکتی ہے اگر نماز کے لحاظ سے مکروہ وقت ہو تو نفل چھوڑ دیں

عمرہ کی نیت
مرد سر ننگا کر کے جبکہ خواتین سر ڈھانپ کر مسنون نیت کریں لبیک عمرۃ "میں عمرہ کے لئے حاضر ہوں" یا اللھم انی ارید العمرۃ ط فیسر ھالی و تقبلھا منی "اے اللٰہ میں آپ کی رضا کے لئے عمرہ کا ارادہ کرتا / کرتی ہوں آپ اسے میرے لئے آسان فرما دیجئے اور قبول فرما لیجئے

تلبیہ
نیت کرتے ہی مرد ذرا بلند آواز سے اور عورتیں آہستہ آواز سے تین بار تلبیہ پڑھیں زبان سے کہنا شرط ہے کم از کم ایک مرتبہ کہنا واجب ہے
لبیک اللھم لبیک لبیک لا شریک لک لبیک ان الحمد والنعمۃ لک والملک لا شریک لک "حاضر ہوں اے اللٰہ میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں میں حاضر ہوں بے شک حمد تیرے ہی لائق ہے ساری نعمتیں تیری ہی دی ہوئی ہیں بادشاہی تیری ہی ہے اور تیرا کوئی شریک نہیں

دعا
تلبیہ کے بعد درود شریف پڑھ کر درج ذیل دعائیں پڑھیں یا جو میسر ہوں
اللھم انی اسئلک رضاک والجنۃ ط واعوذبک من غضبک والنار "اے اللٰہ میں آپ سے آپ کی رضا اور جنت مانگتا / مانگتی ہوں اور آپ کی ناراضگی اور جہنم سے آپ ہی کی پناہ چاہتا / چاہتی ہوں
اللھم حجۃ لا ریاء ولا سمعۃ "یا اللٰہ میں ایسا حج کر رہا / رہی ہوں جس میں نہ ریاء ہے نہ کسی شہرت کی طلب مقصود ہے

احرام کی پابندیاں
تلبیہ پڑھتے ہی احرام کی پابندیاں شروع ہو گئیں

سفر سے پہلے
کسی بھی کتاب سے سفر کی دعائیں پڑھیں

دوران سفر
مکہ مکرمہ ذوق و شوق عظمت و محبت اور عاجزی کے ساتھ لبیک پڑھتے اور دعائیں مانگتے ہوئے داخل ہوں

حرم شریف میں حاضری
وضو کر کے مسجد الحرام میں داخل ہوں پہلے سیدھا پاوَں اندر رکھیں اور مسجد میں داخل ہونے کی دعا پڑھیں
بسم اللٰہ والصلوۃ والسلام علٰی رسول اللٰہ ط اللھم افتح لی ابواب رحمتک "اللٰہ کے نام کے ساتھ اور درود سلام ہو رسول اللٰہ پر اے اللٰہ میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے پھر یہ کہیں نویت سنۃ الاعتکاف "اے اللٰہ میں جتنی دیر اس مسجد میں رہوں اتنی دیر کے لئے اعتکاف کی نیت کرتا / کرتی ہوں"

خانہ کعبہ پر پہلی نظر
دونوں ہاتھ اٹھا کر خوب دعائیں مانگیں کیونکہ یہ دعا کی قبولیت کا خاص موقع ہے

طواف کی تیاری
پاک اور باوضو ہونا ضروری ہے نیز لباس مکمل ستر کو ڈھانپے ہوےَ ہونا چاہیے طواف عمرہ کرنے سے قبل تلبیہ پڑھنا بند کر دیں
مرد حضرات اضطباع کر لیں یعنی سیدھا بازو چادر سے نکال لیں اضطباع ہر اس طواف میں سنت ہے جس کے بعد سعی کی جاےَ

طواف کی نیت
اب حجر اسود کی سیدھ میں کھڑے ہوں اور خانہ کعبہ کی طرف منہ کر کے نیت کریں "اے اللٰہ میں آپ کی رضا کے لئے عمرہ کے طواف کی نیت کرتا / کرتی ہوں آب اس کو میرے لئے آسان فرما دیجئے اور قبول فرما لیجئے"
بسم اللٰہ اللٰہ اکبر کہتے ہوئے حجر اسود کی طرف ہتھیلیوں سے چھونے کا اشارہ کیجئے پھر ہتھیلیوں کو چوم لیں یہ حجر اسود کے استلام کی ایک شکل ہے

طواف شروع
کعبہ شریف کو بائیں طرف رکھتے ہوئے طواف شروع کر دیں طواف قدوم یا پہلے عمرہ کے طواف میں مرد تین چکروں میں رمل کریں گے رمل سے مراد کندھے اکڑ کر تیز تیز اور چھوٹے چھوٹے قدم اٹھانا ہے عورتیں رمل نہیں کریں گی حطیم کے باہر سے طواف کریں

طواف کی دعائیں
تیسرا کلمہ چوتھا کلمہ قرآن پاک کی تلاوت یا کوئی بھی دعائیں دیکھ کر یا زبانی پڑھی جا سکتی ہیں رکن یمانی پر یہ دعا پڑھنا مسنون ہے
اللھم انی اسئلک العفو والعافیۃ فی الدنیا والاخرۃ "اے اللٰہ میں آپ سے دنیا اور آخرت میں درگزر اور عافیت کا سوال کرتا / کرتی ہوں
رکن یمانی سے حجر اسود تک درج ذیل دعا پڑھنا مسنون ہے
ربنا اتنا فی الدنیا حسنۃ وفی الاخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار "اے اللٰہ ہمیں دنیا کی بھلائیاں بھی عطا کیجئے اور آخرت کی بھی اور ہمیں آگ کے عزاب سے بچا لیجئے"
اسی طرح چلتے چلتے جب آپ دوبارہ حجر اسود کے سامنے پہنچیں گے تو ایک چکر پورا ہو گا تین چکر کے بعد رمل بند کر دیں اور باقی چار چکر اپنی عام رفتار سے چلیں

اضطباع ختم
ہر چکر کے ابتداء میں بسم اللٰہ اللٰہ اکبر کہتے ہوئے ہتھیلیاں حجر اسود کی طرف کریں اور پھر انہیں چوم لیں طواف کے بعد مرد حضرات اضطباع ختم کر دیں یعنی سیدھا کندھا بھی ڈھک لیں

دو رکعت نماز
مقام ابراہیم پر یا مسجد میں جہاں آسانی سے جگہ ملے طواف کے بعد دو رکعت واجب الطواف نماز ادا کریں اس کے بعد دعا مانگیں

ملتزم
اب ملتزم پر جانا افضل ہے ملتزم بھی قبولیت دعا کے مقامات میں سے ہے مرد ملتزم سے چمٹ کر دعا مانگ سکتے ہیں خواتین کو دور سے دعا مانگنی چاہیے

آب زم زم
قبلہ رخ کھڑے ہو کر بسم اللٰہ پڑھ کر سیدھے ہاتھ سے پیٹ بھر کر آب زم زم پینا سنت ہے اور یہ دعا پڑھیں اللھم انی اسئلک علما نافعا ورزقا واسعا وشفاء من کل دآء "اے اللٰہ میں آپ سے عمل نافع کا / کی سائل ہوں کشادہ روزی چاہتا / چاہتی ہوں اور ہر مرض سے شفا کا / کی طالب ہوں

آخری استلام
اب سعی کے لئے روزانہ ہوتے وقت ایک بار پھر دور سے حجر اسود کا استلام کریں اور صفا پہاڑی کی طرف چلیں

صفا سے سعی کا آغاز
سعی میں صفا اور مروہ کے درمیان سات چکر لگانے ہوتے ہیں آغاز صفا سے ہو کر مروہ پر اختتام ہوتا ہے قبلہ رخ یعنی بیت اللٰہ کی طرف دعا کے لئے ہاتھ اٹھا کر ۳ مرتبہ اللٰہ اکبر کہیں پھر ۳ مرتبہ یہ دعا پڑھیں
لا الہ الا اللٰہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شی ء قدیر ط لا الہ الا اللٰہ وحدہ لا شریک لہ انجز وعدہ و نصر عبدہ وھزم الاحزاب وحدہ "اللٰہ کے سوا کو الہ نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے بادشاہی اور حمد اسی کے لیے ہے اور ہو ہر چیز پر قادر ہے اللٰہ کے سوا کوئی الہ نہیں وہ اکیلا ہے اس نے اپنا وعدہ پورا کیا اپنے بندے کی مدد فرمائی اور تمام لشکروں کو تنہا شکست دی
پھر اللٰہ کی حمد و ثناء بیان کرتے ہوئے ہاتھ اٹھا کر خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے خوب دعائیں مانگیں

مروہ کی طرف روانگی
صفا سے اتر کر مروہ کی طرف چلیں مرد حضرات سبز بتیوں / لائٹ کے درمیان دوڑ کر چلیں عورتیں اپنی عام رفتار سے چلیں دوران سعی تکبیر و تہلیل کرتے رہیں

Syed Zulfiqar Haider
About the Author: Syed Zulfiqar Haider Read More Articles by Syed Zulfiqar Haider: 23 Articles with 28411 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.