امن کے لیے سفید رنگ کا جھنڈا ہی کیوں؟

آپ نے فلموں٬ کارٹونوں اور جنگوں میں دیکھا ہوگا کہ جب ایک فریق ہار مانتا ہے یا لڑ کر تھک جاتا ہے تو امن کیلئے سفید جھںڈا یا کپڑا لہرا دیا جاتا ہے۔

لیکن سفید جھنڈا ہی کیوں؟ کوئی اور رنگ کیوں نہیں؟

یہ سمجھنے کیلئے کسی خاص تعلیم یا ڈگری کی ضرورت نہیں۔ سفید رنگ کو دنیا بھر میں امن کی نشانی تسلیم کیا جاتا ہے۔ سفید رنگ کسی بھی فریق کے مخصوص رنگ کو ظاہر نہیں کرتا۔ جس سے بھید بھاؤ کا خدشہ نہیں ہوتا۔

اسے کوئی بھی استعمال کر سکتا ہے۔ اس کی ایک خاصیت یہ بھی ہے اسے دور سے آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سفید جھنڈے کو امن اور شکست کا نشان مانا جاتا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE: