معروف بسکٹ مینوفیکچرر EBM کا DFID اور RB کے ساتھ اشتراک

پاکستان کے معروف بسکٹ مینوفیکچرر EBM کا HOPE پروجیکٹ کیلئے ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (DFID) اور ریکٹ بینکسر (RB) کے ساتھ اشتراک

9اکتوبر 2018کراچی۔ ُپاکستان کے معروف بسکٹ مینوفیکچرر EBMنے HOPEپروجیکٹ کیلئے ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (DFID)اور ریکٹ بینکسر پاکستان کے علاوہ دیگر پروڈکٹ پارٹنرز بشمول شیلڈ کارپوریشن، شان فوڈز اور سینٹکس کے ساتھ ساتھ UK DFID - funded Business Innovation Facility (BIF) اور رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک (RSPN)کے تعاون سے HOPE پروجیکٹ کیلئے اشتراک کیا جس کا مقصد دیہی خواتین کو بااختیار بنانا اور صحت کے مختلف مسائل جیسے ڈائریاکے حل کیلئے خدمات پیش کرنا ہے جو آج کل پاکستان کے کئی دیہی علاقوں کے لوگوں میں پھیلا ہوا ہے۔
 

image


اس اشتراک کے پیچھے کا مقصد صحت کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کے علاوہ غذائیت اور حفظان صحت کی اہمیت اجاگر کرنا ہے جس سے ڈائریا اور دوسرے متعلقہ امراض سے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ بااختیار بنانے کے پلان کے تحت خواتین میں باسکٹس تقسیم کی جائیں گی جن میں صحت اور حفظان صحت سے متعلق ضروری اشیاء ہوں گی اور وہ براہ راست دیہی علاقوں میں پہنچائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ EBMکی جانب سے ضروری کیلشیم اور وٹامن سے بھرپوراور پسندیدہ برانڈ Peek Freans گلوکو رعایتی قیمت پرفراہم کیا جائے گا۔ پروجیکٹ HOPE کم آمدنی والے گھرانوں کی مدد کرنے کے علاوہ ان کو اپنی کمیونٹی میں طویل المدت مثبت تبدیلی لانے کیلئے حوصلہ افزائی بھی کرے گا۔ یہ خصوصی طور پر ان خواتین پر توجہ مرکوز کرے گا جہاں مرد کو گھر کے معاملات میں فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے اور خواتین کو اچھی حفظان صحت اور صفائی کے اصولوں کو اختیار کرنے کی ترغیب دے گا تاکہ مختلف پھیلنے والی بیماریوں سے حفاظت ہو اور ان کی فیملی صحت مند رہے۔اس اشتراک میں شریک تمام ادارے باہم مل کر پورے پنجاب میں ایک ملین گھرانوں تک یہ آگہی فراہم کریں گے تاکہ معاشر ے میں یقینی طور پر ایک بڑی سماجی خدمت کا تاثر قائم ہو۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کی یوکے میں موجود ہیڈ آف بزنس انگیجمنٹ، لارا کیلی (Laura Kelly)نے کہا،"پروجیکٹHOPE کے ذریعہ کمپنیز اور بڑے پیمانہ پر سول سوسائٹی کو مل کر نئی مارکیٹس میں صحت اور حفظان صحت کی پروڈکٹس فراہم کی جائیں گی۔اس کے علاوہ دیہی خواتین کو کاروبار اور ترقی کیلئے معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے بھی مدد دی جائے گی۔

EBM کی منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ڈاکٹر زیلاف منیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں ایک مستحکم ترقی کی ضرورت پر زور دیا:EBM"اپنے صارفین کو ہمیشہ بہترین کی فراہمی پر یقین رکھتا ہے۔کمپنی کے اخلاقی اصول ہمیشہ خوب سے خوب ترکیلئے کوشاں رہتے ہیں اس بناء پر یہ پروجیکٹ ہماری فلاسفی کے عین مطابق ہے۔ ہمیں یقین کامل ہے کہ مستحکم عمل ابتدائی سطح سے ہی ہوتے ہیں اور جب کمیونٹی ترقی کرتی ہے تو کمپنی ترقی کرتی ہے۔"
 

image


انہوں نے مزید کہا"یہ کہنابے جا نہ ہوگا کہ اچھی اور معیاری غذائیت کی وجہ سے ہی دنیا بھر میں لوگ ترقی کرتے ہیں اور کامیابیاں حاصل کرتے ہیں"۔غذائیت سے بھرپورخوراک اور حفظان صحت کے اصول اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا،"ہم نے پاکستان کے روشن ترمستقبل کے امکان سے قریب تر ہونے کیلئے قدم بڑھایا ہے۔"

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan’s leading biscuit manufacturer, EBM has collaborated with the Department For International Development (DFID), Reckitt Benckiser Pakistan and other product partners including Shield Corporation, Shan Foods and Santex with support from the UK DFID -funded Business Innovation Facility (BIF) and Rural Support Programmes Network (RSPN) on Project Hope,