گنز اینڈ روزز (٤٤)

دیہاتیوں جیسے حلیے میں اک شخص اعلا نئے ماڈل کے باکس سمیت ڈرائیور
کی طرف بڑھا،،،اور وہ دونوں اک حجرے نما کمرے میں غائب ہوگئے،،،اسی دوران،
وہاں اک ملازم باقاعدہ پہرہ دینے لگا،،،تاکہ کوئی بھی اس کمرے کی جانب ،،،،نہ،،،
پھٹک سکے،،،،!!

کمرے سے ڈرائیور کچھ دیر بعد نکلا،،،اب اس کی مونچھیں غائب تھی،،،وہ بالکل
کلین شیو تھا،،،اور یہی وہ چائنیز تھا جسے رانا نے اک دم سے کھودیا تھا،،،!!

رانا نے اپنے چہرے کو چیک کیا،،،اب تک وہ پوری گھنی ڈارھی والا،چہرہ ہی لیے
ہوئے تھا،،،!!
چائنیز نے اپنا اپر ہی چینج کیا تھا،،،مگر رانا کی اک ہی نظر نے پہچان لیا تھا کہ وہ
ڈرائیور ہی تھا،،،رانا نے سارا ماجرا ڈاکٹر انعم کو سنا دیا،،،وہاں اوور اینڈ آل کی آواز آئی
رانا کو کہا اگلے آرڈر تک وہاں ہی رہے،،،!!

تھوڑی دیر بعد ہی رانا کو نئے آرڈرز مل چکے تھے،،،سامنے سے ٹرک غائب ہوچکا،،
تھا،،،رانا نے بائیک ہوٹل کے پاس جاکر پارک کردی،،،اور سیدھا اسی کمرے کا رخ
کیا۔
اک دم سے وہی پہرے دار ملازم جو گھٹے ہوئے جسم کا مالک تھا،،،رانا کی طرف
بڑھا،،مگر رانا نےاسے بازو سے پکڑ کے اپنے اطراف پوراگھما کے اپنے الٹے ہاتھ کے
وار سے زمین پر کٹے ہوئے درخت کیطرح گرنےپرمجبور کردیا،،،رانا کے سیدھے پاؤں
کےجوتے نے اسکے منہ کو لہولہان کردیا،،،!!

اب رانا کمرے کے اندر تھا ،،،اندر بیٹھا شخص وائرلیس پر کسی سے بات کررہا تھا،،
رانا نے پسٹل کو اس کے سر پر رکھ دیا،،،اسے بولتے رہنے کی تاکید کی،،،!!

وہ بہت الجھا ہوا نظرآیا،اسے یقین نہیں آرہا تھاکہ باہر موجود شخص کے ہوتے ہوئے
اگر یہ شخص اندر آیا ہے توکوئی توپ چیزہی ہوں گا،،،
اک دم سے اس نے اوور اینڈ آل بول کر مے ڈے کا جملہ دوہرایا ہی تھا کہ دوسری،،
جگہ سے سائیں سائیں کی آوازوںنے کمرے کو شور سے بھردیا،،،رانا نے پسٹل کے
اک ہی وار سے اسے لہولہان کردیا،،،!!

باہر بہت سے قدموں کی آواز آنے لگی،،رانا نے پلٹ کر دروازے کو لات مار کر لاک کر
دیا،،،باہر سے بہت سی گنز کے لوڈ کرنے کی آوازیں آنےلگیں،،،رانا نے اپنے شکار کو،،،،،
دروازے کے سامنے کردیا،،،خود کو ایک طرف دیوار کی اوٹ میں کرلیا،،،باہر سے آنے
والے گولیوں کے ہجوم نے اس کے شکار کے جسم کو سوراخوں سے بھردیا،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1253789 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.