حضرت ابو ھریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے
روایت ہے۔ ایک شخص نبی پاک علیہ الصلوات والسلام کے پاس آیا ور عرض کی۔ یا
رسول الله(صلی الله وسلم)میری حسن رفاققت کا سب سے زیادہ حق دار کون ہے۔
فرمایا تیری ماں۔ اس نے کہا کہ پھر کون ۔آپ(صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم) نے
فرمایا۔۔۔تیری ماں۔ اس نے کہا کہ پھر کون۔؟ فرمایا تیری ماں۔ اس نے کہا کہ
پھر کون۔؟فرمایا تیرا باپ (متفق علیہ)
شرح حدیث۔ ابن بطال فرماتے ہیں کہ حدیث مبارکہ کی رو سے ماں کو باپ پر تین
درجہ فضلیت حاصل ہے۔اور اولاد پر اسکا حق باپ کی نسبت سہ گنا ہے۔ اور وہ اس
لئے کہ اولاد کی تربیت و پرورش میں ماں کی کلفت ور مشقت باپ سے تین گنا
زیادہ ہے۔ پس احسان کرنے کی سب سے زیادہ حقدار والدہ ہے۔ |