بہاری کون ہیں؟

تحریر:شرف الزماں

بہاری وہ ہیں جو پاکستان بنے سے لے کر آج تک پاکستانی ہیں یعنی جو کل بھی پاکستانی تھے وہ آج بھی پاکستانی ہیں اور اپنے وطن سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی1947؁ء میں قیام پاکستان کے وقت کرتے تھے اور جو1971؁ء میں سقوط ڈھاکہ کے وقت سے آج تک بنگلہ دیش کے76کے قریب کیمپوں میں بطورمحصورین انتہائی کسما پرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں اور یوں کہا جائے کہ یہ پاکستانی بنگلا دیش میں48سال سے بے یارو مدد گار اور نامسائد حالات میں زندہ لاشوں کی طرح رہ رہے ہیں مگر حکومت پاکستان ان محب وطن پاکستانیوں کو پاکستان واپس لانے کے لئے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کر رہی پاکستان میں موجود ان بچھڑے ہوئے خاندانوں کے لوگ مختلف حکومتوں کے ادوار میں یہ مطالبہ کرتے آرہے ہیں کہ ان پاکستانیوں کو پاکستان لا کر آباد کیا جائے مگر کسی بھی سابقہ اور موجودہ حکومتوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی آخر کیوں ؟جبکہ کوئی اور ملک ہوتا تو اپنی شہر یوں کے لئے فوراََایسے اقدامات کرتا جس سے اس ملک کے شہری باعزت طور پراپنے ملک پہنچ جاتے مگر نا معلوم وجہ کی بناء پر ہماری حکومتوں نے ان پاکستانیوں کو مستقل طور پر بھلا دیا ہے جو اپنا سب کچھ اپنے پیارے وطن عزیز پاکستان پر لٹا چکے ہیں وہ وہاں بنگلہ دیش میں صرف اس آس پر زندہ ہیں کہ وہ کبھی بنگلہ دیش سے پاکستان جاسکیں گے اور اپنے بچھڑے ہوئے ہم وطنوں کے علاوہ اپنے عزیز و اقارب سے مل سکیں گے کیونکہ ان محب وطن پاکستانی محصورین کی محبت کو کوئی چیلنچ نہیں کر سکتاکہ وہ پاک سر زمین پر رہنے کے لئے بے چین کیوں ہیں وہ محصورین سوچتے ہیں کہ پاکستان میں بنگالی،افغانی،برمی اور نامعلوم کس کس ملک کے لوگ برسوں سے رہ رہے ہیں جبکہ ان کا اپنا وطن بھی ہے جبکہ یہ محصور ین پاکستانی ہونے کے با وجود اپنے وطن پاکستان میں آباد نہیں ہو سکے ہیں ان محب وطن بہاریوں نے پاکستان کے لئے قربانیاں دینے کی لا زوال داستانیں رقم کی ہیں جا تاریخ کا حصہ ہیں اور تاریخ کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا اس کے با جود بھی یہ محصورین پاکستان بنگلہ دیش میں 48سال گزر جانے کے با وجودآج بھی بنگلہ دیش کے کیمپوں میں زندہ رہنے پر مجبور ہیں یہ محصور ین پاکستان یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ کیا ملک کے لئے عظیم قربانیاں دینے والوں کے ساتھ ایسا ہی ہوناچاہئے تھا؟کیا یہی صلہ ملتا ہے وطن سے محبت کا ؟جان نثار ی کا؟ اور ملک کی خاطر جانوں کے نذرانوں کا ؟آخر یہ کب تک ہوتا رہے گااور وہ کب تک بنگلہ دیش کے کیمپوں میں محصور رہیں گے ؟کیا صرف پاکستان میں 16دسمبر کو سقوط مشرقی پاکستان یوم سیاہ کے طور پرمنایا جا تا رہے گا؟
 

Sonia Ali
About the Author: Sonia Ali Read More Articles by Sonia Ali: 34 Articles with 32821 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.