چین کے وہ شہر جہاں ہزاروں کی تعداد میں خالی مکانات
مکینوں کا انتظار کر رہے ہیں، دنیا بھر میں ’آسیب زدہ شہر‘ کے طور پر جانے
جاتے ہیں۔
یہ خالی جگہیں اب سیاحت کا گڑھ بن چکی ہیں، لیکن یہ ملک کے حکام کے لیے
پریشان کن ہیں۔ ایک آزادانہ تحقیق کے مطابق ملک بھر میں 20 فیصد سے زیادہ
گھروں میں کوئی نہیں رہتا۔
|
|
چین میں گھروں کے سروے کو گین لی نے مرتب کیا ہے، جو کہ ٹیکساس کی اے اینڈ
ایم یونیورسٹی میں اکنامکس کے پروفیسر ہیں۔ انھوں نے اس سلسلے میں ہزاروں
چینی محققین کی مدد حاصل کی۔
یہ معلوم ہوا ہے کہ ان میں زیادہ تر جائیدادیں ایسے لوگوں کی ملکیت ہیں جو
پہلے سے ہی صاحبِ جائیداد ہیں۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق دنیا کے دس مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں سات
چینی شہر شامل ہیں۔
گین لِی کہتے ہیں شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہاؤسنگ مارکیٹ میں بہت کم
خاندان شامل ہونا چاہتے ہیں۔
سرمایہ کاری کی ڈیمانڈ کی وجہ سے گھروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ زیادہ
خریدار وہ تھے جن کے پاس پہلے سے ہی گھر موجود تھے۔
چائنا ہاؤس ہولڈ فنانس سروے کے مطابق سنہ 2013 میں اور پھر اگلے برس بھی
پہلی مرتبہ گھر خریدنے والوں کی تعداد میں 48 فیصد سے 20 فیصد تک کمی آئی
ہے۔
|
|
چینی سرمایہ کاروں نے سٹاک مارکیٹ کے بجائے ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری
کو ایک متبادل کے طور پر ڈھونڈ لیا ہے۔
بہت سے خاندان اپنے بچوں کی مدد کے لیے بھی پراپرٹی میں پیسہ لگا رہے ہیں۔
خاندانوں کے درمیان شادی بیاہ کے معاملات میں بھی پراپرٹی ایک اہم چیز
سمجھی جاتی ہے۔
گذشتہ کچھ سالوں میں چینی پالیسی میکرز نے اس روش کو کنٹرول کرنے کی ناکام
کوشش کی۔
یہاں تک کہ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ’گھر رہنے کے لیے ہوتے ہیں قیاس
آرائیاں کرنے کے لیے نہیں۔‘
گذشتہ مئی میں قانون سازوں نے اگلے پانچ سال کی ترجیحات میں سب سے اوپر
پراپرٹی پر ٹیکس لگانے کو رکھا، ایک ایسا پروجیکٹ جس کی مکان مالکان، خاص
طور پر امیر مکان مالکان مخالفت کرتے رہے ہیں۔
|
|
گذشتہ برس حکومت نے نیشنل لینڈ اونر شپ ڈیٹا بیس کا آغاز کیا تھا جو کہ
مستقبل میں ٹیکس کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے تھا۔
حکام جو بھی کریں انھیں اس عمل کو بہت احتیاط سے کرنا ہو گا۔ یہ اندازہ ہے
کہ چین کے کل مجموعی پیداوار کا اندازاً پانچواں حصہ ہاؤسنگ مارکیٹ سے جڑا
ہے اور یہ خدشہ ہے کہ اسے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایک کنسلٹنسی کمپنی ایف ٹی کی جانب سے کی جانے والی خفیہ ریسرچ کے مطابق
ٹیکس لاگو ہو گیا تو پھر شہری علاقوں میں رہنے والے 20 فیصد مالکان اپنی
خالی جائیدادوں کو بیچ دیں گے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیچنے میں تیزی کی وجہ سے قیمتوں میں گراوٹ اور شدید
مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
گا لِی نے گذشتہ برس اپنے ایک آرٹیکل میں کہا تھا کہ ’حکومت سے منسلک باخبر
ماہرین معاشیات کے درمیان پراپرٹی ٹیکس کو لاگو کرنے کے بارے میں کافی عرصے
سے اتفاق رائے ہے۔‘
’مسئلہ سیاست کا ہے۔ کوئی بھر ہاوسنگ مارکیٹ میں آنے والی مندی کی ذمہ داری
اپنے سر نہیں لینا چاہتا۔‘
|
|