7 طریقے جن سے پاکستانی اپنی گاڑی تباہ کر رہے ہیں

آپ کی گاڑی کی ایک قیمتی اثاثہ ہے جس کی مدد سے آپ اپنے روزمرہ کے بہت سے کام سرانجام دیتے ہیں- گاڑی بہت سے طریقوں سے آپ کی مددگار ثابت ہوتی ہے- لیکن بہت سے ایسے کام ہیں جو آپ سمجھتے ہیں کہ وہ گاڑی کے لیے فائدہ مند ہیں جبکہ اس سے آپ کی گاڑی آہستہ آہستہ تباہ ہورہی ہوتی ہے- بہت سے ڈرائیور نے ایسی عادات اپنا لی ہیں جن کی وجہ سے گاڑی تیزی سے خراب ہوتی ہے اور وقت سے پہلے سروس جواب دے دیتی ہے- بہت سے ایسے طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی گاڑی کو تباہی سے بچا سکتے ہیں-
 

image


گاڑی کو گرم کرنے کا غلط طریقہ
اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ گاڑی کو زور سے اسٹارٹ کرنے سے اور گاڑی کی اسپیڈ دینے سے گاڑی تیزی سے گرم ہوتی ہے لیکن یہ ایک غلط طریقہ ہے- اس سے گاڑی کی گیس بھی ضائع ہوتی ہے اور یہ انجن کے لیے بہت نقصان دہ ہے-

بریکس پیڈل پر زور دینا
اکثر لوگ گاڑی ڈرائیو کرتے وقت بریک پیڈل پر ہلکا سے دباؤ دیے رہتے ہیں تاکہ اچانک بریک لگانے کی ضرورت پڑے تو فوراً بریک لگا سکیں- اس سے گاڑی کو کافی نقصان ہوتا ہے اور ایسی پریکٹس نہیں کرنی چاہیے-
 

image


اسپیڈ بریکر یا گڑھوں پر سے تیزی سے گزارنا
عام طور پر ڈرائیور حضرات اسپیڈ بریکر یا گڑھے وغیرہ پر سے بھی گاڑی کو لے کر تیزی سے گزر جاتے ہیں جس کی وجہ سے گاڑی کو جھٹکا لگتا ہے اور گاڑی کے پارٹس کو نقصان ہوتا ہے-

کم پیٹرول کے ساتھ سفر کرنا
گاڑی میں پیٹرول کی کمی بھی گاڑی کو نقصان پہنچاتی ہے- اکثر لوگ کم پیٹرول رکھ کر سفر کرنے کے عادی ہوتے ہیں جو کہ بہت خطرناک بھی ہے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچاتا ہے-

اچانک اسٹارٹ کرنا اور بند کرنا
گاڑی کو جھٹکے سے اسٹارٹ کرنے اور بند کرنے سے بھی گاڑی کو نقصان پہنچتا ہے- اس سے گاڑی کے بریکس پر بہت برا اثر پڑتا ہے اور گاڑی کے پارٹس جلدی خراب ہوتے ہیں-
 

image

خراب ٹائروں کے ساتھ گاڑی چلانا
اکثر لوگ کم ہوا والے ٹائروں کے ساتھ بھی سفر کر لیتے ہیں- یہ گاڑی کے لیے بھی نقصان دہ ہے اور ٹائروں کے لیے بھی- جب بھی گاڑی نکالیں تو ٹائروں کو ہمیشہ چیک کرلیں- دیکھ لیں کہ ہوا مکمل ہے اور کوئی خرابی تو نہیں ہے-

مرمت نہ کروانا
گاڑی کے پرزوں کی وقت پر اور درست طریقے سے مرمت نہ کروائی جائے تو اس سے بھی گاڑی کی زندگی کم ہوجاتی ہے- گاڑی کی مرمت کو کبھی بھی نظر انداز نہ کریں-
 

Cars In Pakistan

YOU MAY ALSO LIKE:

Are your bad driving habits placing your car under unnecessary strain? We’ve put together a list of few things that could be damaging your vehicle – and you might not even realise you’re doing them.