CPEC اور چین کے ساتھ کامیاب کاروبار کے 5 راز

چین ایک بہت بڑی معاشی اور تجارتی طاقت ہے- چین کے ساتھ کامیاب تجارت کرنا آسانی سے ممکن ہے کیونکہ پاکستان کے ساتھ چین کے دوستانہ تعلقات ہیں- اس کے علاوہ چین ہمارا پڑوسی ملک بھی ہے جس کی وجہ سے چین کے ساتھ تجارت کرنا مزید آسان ہوجاتا ہے- ذیل میں ہم ان نکات کا ذکر کریں گے جن کو ذہن میں رکھتے ہوئے چین کے ساتھ تجارت کی جائے تو کامیاب ہوسکتی ہے-
 

درآمد کی پابندیوں سے باخبر رہیں:
چین سے ہر قسم کی چیز امپورٹ یا درآمد نہیں کی جاسکتی- چین 3 کیٹیگریز کے تحت اشیاﺀ فروخت کرتا ہے- ان کیٹیگری میں ممنوعہ٬ لائسنس یافتہ اور اجازت شامل ہیں- ایسی اشیاﺀ جو زہریلی ہوں انہیں چین سے درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے یعنی وہ ممنوعہ ہیں- اس کے علاوہ چند اشیاﺀ ایسی ہوتی ہیں جن کی امپورٹ کے لیے آپ کو باقاعدہ لائسنس حاصل کرنا پڑتا ہے- اجازت وہ کیٹیگری ہے جس میں ایسی اشیاﺀ جنہیں امپورٹ کرنے کی عام اجازت ہے اور آپ انہیں باآسانی امپورٹ کرسکتے ہیں کیونکہ یہ عام اشیاﺀ ہوتی ہیں-

image


لائسنس کی تصدیق کروائیں:
تجارت یا کاروبار کے آغاز سے قبل اپنے تمام لائسنس کی تصدیق کروائیں- اس کے علاوہ چین سے درآمد کیے جانے والے سامان کی پہلے سے تصدیق کروالیں تاکہ کسی قسم کی قانونی کاروائی سے محفوظ رہ سکیں-

image


مقابلے سے بچیں:
جس چینی کمپنی کے ساتھ آپ تجارت کر رہے ہیں اس کے ساتھ کسی مقابلے میں نہ پڑیں اس سے آپ کو نقصان ہوسکتا ہے- مقابلے کی وجہ سے تجارت رکھ سکتی ہے جس کے باعث اپ کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے-

image


پیسے بنانا:
تجارت کا اصول اور مقصد ہوتا ہے پیسے بنانا لیکن اس کا مقصد یہ ہرگز نہیں ہے کہ آپ نے صرف کمائی ہی لگانی ہے- پاکستان میں کئی ایسی اشیاﺀ بھی جو چین میں دستیاب نہیں ہیں آپ چینی تاجروں کے ساتھ ان اشیاﺀ کا لین دین بھی کرسکتے ہیں-

image

رقم کی ضمانت:
تجارت کرنے سے قبل اپنی رقم کی ضمانت لیجیے اور آنے والی رقم سے متعلق اپنے تمام تحفظات کو دور کر لیں- اس سے چینی تاجروں کا اعتماد بھی حاصل ہوگا اور وہ پاکستان میں آپ کے ساتھ تجارت کرنے میں دلچسپی بھی ظاہر کریں گے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

China is a major economic and trading power. Trade successfully with China sets out ten simple-to-follow rules that can help make your trading relationships with China lasting and successful.