ٹریفک جام کی صورت میں کتنا اضافی پیٹرول خرچ ہوتا ہے؟

کراچی میں ٹریفک جام کا مسئلہ آئے روز کا معمول بن چکا ہے- یہ مسئلہ نہ صرف اذیت اور وقت کے ضیاع کا باعث بن رہا ہے بلکہ جیب پر بھی بھاری پڑ رہا ہے- حال ہی میں ایک چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے کہ ٹریفک جام کی وجہ سے کراچی کی عوام کو اضافی پیٹرول ڈلوانا پڑ رہا ہے جس کی مجموعی قیمت یومیہ کروڑوں روپے بنتی ہے-
 

image


رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے روز عوام نے ایک روز میں تقریباً 5 کروڑ روپے کا اضافی پیٹرول ڈلوایا۔ اس اضافی پیٹرول کی وجہ ایم اے جناح روڈ پر تعمیراتی کام تھا جو کہ اب بھی جاری ہے- اور اس کے باعث کراچی میں ٹریفک جام معمول بن چکا ہے-

چیئرمین آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کے مطابق ہفتے کو شہریوں نے 5 لاکھ لیٹر اضافی پیٹرول ڈلوایا، جس پر تقریباً 5 کروڑ روپے اضافی خرچ ہوئے، کراچی میں روزانہ تقریباً 22 لاکھ لیٹر پیڑول استعمال ہوتا ہے۔

ایم اے جناح روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر کے باعث روڈ کی بندش سے اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام معمول بن گیا ہے، جس کے باعث متبادل راستوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔

صبح سویرے دفاتر جانے والے اور شام میں واپس گھروں کو جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وقت کے ضیاع کے ساتھ ساتھ اخراجات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
 

image


ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا صرف کراچی کو ہی نہیں بلکہ پاکستان کے دیگر بڑے شہروں کو بھی ہے جس کے باعث وہاں کے شہریوں کو بھی اضافی پیٹرول خرچ کرنا پڑتا ہے اور یوں یومیہ کروڑوں روپے کا اضافی پیٹرول خرچ کیا جارہا ہے جس کا بوجھ صرف عوام کی جیب پر ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Traffic jam is a menace that we all face in our daily life. That never-ending patience, hoping that the roads might clear before we run late for whatever task we are running or places we are going to. It makes us feel helpless and at the same time wasteful of both time and related resources like fuel, energy, efforts, & morning motivation to work with enthusiasm.