صرف 1 ڈالر رشوت لینے پر ٹرک ڈرائیور کو جرمانہ اور قید

سنگاپور میں دو چینی تارکینِ وطن کارکنوں کو ٹریفک ڈرائیور سے 1 ڈالر رشوت طلب کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے-

یہ دونوں چینی کارکن فورک لفٹر ٹرک ڈرائیور کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے- ان کا کام لفٹر ٹرک کی مدد سے مال کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے ٹرکوں پر مال چڑھانا یا ان سے اتارنا تھا-
 

image


دونوں چینی کارکنوں پر الزام ہے کہ انہوں نے پورٹ پر مال اتارنے اور وصول کرنے کے لیے آنے والے ٹرک ڈرائیوروں سے متعدد بار ایک ڈالر کی رشوت لی ہے- یہ رشوت کام جلدی کرنے کی مد میں وصول کی جاتی تھی-

سنگاپور کے قانون کے مطابق جرم ثابت ہونے کی صورت میں 47 سالہ Chen Ziliang اور 43 سالہ Zhao Yucun کو 5 سال قید اور 1 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا مل سکتی ہے-

سنگاپور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کا شمار دنیا کے سب سے کم کرپشن والے ممالک میں کیا جاتا ہے-

دونوں چینی کارکن Cogent Container Depot کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے-
 

image


سنگاپور کے بدعنوانی کی تحقیقات کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ “ اگرچہ 1 ڈالر کی رقم معمولی ہے لیکن کرپشن کے نام پر لی جانے والی اس معمولی رقم کو بھی کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا“-

YOU MAY ALSO LIKE:

Singapore has charged two Chinese migrant workers with soliciting one-dollar bribes from lorry drivers. The forklift truck drivers allegedly took S$1 bribes (£0.58; $0.73) multiple times, in return for not delaying the loading and unloading of vehicles.