’ٹوئٹر پر بچے خود نہیں آتے‘

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین اپنی دوسری شادی کے بعد اہلیہ سیدہ طوبیٰ کے ہمراہ کئی شوز کا حصہ بن رہے ہیں، جہاں وہ اپنی زندگی کے حوالے سے کئی باتیں شیئر بھی کررہے ہیں۔

ڈان کے مطابق عامر لیاقت اور طوبیٰ حال ہی میں صنم بلوچ کے مارننگ شو صبح سویرے سماء کے ساتھ کا حصہ بھی بنے، جہاں پہلی مرتبہ عامر لیاقت نے کھل کر اپنی دونوں شادیوں کے حوالے سے بات کی۔
 

image


شو کے دوران صنم بلوچ نے عامر لیاقت سے سوال کیا کہ دین پڑھنے کے باوجود ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ نے اب تک ان کی دوسری شادی قبول کیوں نہیں کی؟

اس پر عامر لیاقت نے کہا کہ ’انہوں نے دین نہیں پڑھا، دین پڑھنا مختلف ہے اور ڈگری حاصل کرنے کے لیے پڑھنا مختلف ہے، کچھ لوگ اپنی باتوں سے لوگوں کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ بہت دینی ہیں‘۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ عامر اور بیٹی دعا نے ٹوئٹر پر والد کی دوسری شادی کے حوالے سے اپنے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

دعا عامر نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’ایک اور دن ایک اور المیہ، جب سے آپ نے اپنی فیملی کا دل دکھایا، آپ کی بہتری کے لیے دل سے دعا ہے اور اس کے لیے بھی جس نے گھر تباہ کیا، اُمید ہے اللہ آپ کی صحیح سمت میں رہنمائی فرمائے، جس وقت آپ کے بچے اپنے آنسو پونچھ رہے ہیں، کرب میں مبتلا آپ کی اجڑی ہوئی بیٹی، دعا عامر‘۔
 

image


عامر لیاقت نے اس پر بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹوئٹر پر بچے خود نہیں آتے‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ بچے جو ٹوئٹر پر آنے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کررہے ہیں وہ ان کے والد نے ہی لگا کر دیا ہے۔

عامر لیاقت نے مزید کہا کہ ’پہلی بیوی کو بھی عزت دے رہا ہوں، بچے بھی زیر کفالت ہیں، دیگر لوگ ہیں جو دو گھروں میں جھگڑا کروا رہے ہیں ورنہ پہلا گھر بھی درست ہے اور دوسرا گھر بھی درست ہے‘۔

صنم بلوچ نے شو کے دوران ان افواہوں کا تذکرہ بھی کیا جو ان کے اور عامر لیاقت کے حوالے سے سامنے آئی تھیں، انہوں نے کہا کہ وہ عامر لیاقت کو بھائی بولتی ہیں، اس کے باوجود ایسی افواہیں سامنے آئیں کہ عامر لیاقت نے ان سے دوسری شادی کرلی۔

شو کے دوران صنم بلوچ نے عامر لیاقت سے سوال کیا کہ اسلام میں کتنی شادیاں جائز ہیں؟ اس پر عامر لیاقت نے کہا کہ چار شادیاں جائز ہیں، جبکہ صنم بلوچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دوست بہت اچھی ہو تو تیسری شادی بھی کی جاسکتی ہے۔

اس کے بعد دونوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس شو کی نشریات کے بعد یقیناً پورے سوشل میڈیا پر اب یہی خبریں سامنے آئیں گی کہ عامر لیاقت نے صنم بلوچ کو تیسری شادی کی پیشکش کردی۔

عامر لیاقت نے اس شو پر یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ جلد اسکرین پر کام بھی کرتی نظر آئیں گی۔
 


یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی رواں سال ہوئی تھی جو اس وقت سامنے آئی جب الیکشن کمیشن میں ان کے خلاف کاغذات نامزدگی میں دوسری اہلیہ کا ذکر نہ کرنے پر درخواست دائر ہوئی۔

اس موقع پر عامر لیاقت حسین نے الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے حوالے سے کچھ نہیں چھپایا، ابھی صرف ان سے نکاح ہوا ہے۔

جس کے بعد رواں ماہ پی ٹی آئی کے رہنما نے بھی انہیں اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر دوسری اہلیہ کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کیں جبکہ رخصتی کی تصدیق بھی اس سے ایک روز قبل ہی کی تھی۔

جبکہ اس شو پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سامنے آنے والی تصاویر ان کے ولیمے کی نہیں بلکہ رخصتی کی ہی تھیں، جبکہ ان کا ولیمہ وزیر اعظم عمران خان منعقد کریں گے۔

عامر لیاقت نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اب تک طوبیٰ کو منہ دکھائی نہیں دی، جبکہ طوبیٰ نے انہیں منہ دکھائی میں کیمرا دیا ہے۔

انہوں نے شو کے دوران اپنی دوسری اہلیہ کے لیے گانے بھی گائے۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Aamir Liaquat and his second wife, Syeda Tuba Aamir, have been in the limelight since their unexpected marriage. The duo became the most talked about couple on social media after their Valima pictures were released.