سال 2019 کے اختتام تک ڈالر کتنے کا ہو جائے گا؟

پاکستان میں ڈالر کی قدر میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے باعث مہنگائی کا ایک طوفان بھی برپا ہے- پاکستان میں ڈالر کی قدر کے حوالے سے امریکی ریٹنگ ایجنسی فِچ کے تبصرے پر بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے-

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ سے مذکرات کے سبب پانچویں مرتبہ روپے کی قدر گرائی۔ لیکن روپے کی قدر کو مختصر وقت تک استحکام حاصل رہے گا تاہم 2019 کے اختتام تک ڈالر 148 روپے کا ہو جائے گا“۔
 

image


بلوم برگ نے اپنی اس رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ “ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اختلافات جز وقتی ہیں۔ فنڈ کے ساتھ 2019 کی پہلی سہ ماہی تک حتمی معاہدہ ہو جائے گا“۔

“پاکستانی معیشت دوبارہ اپنے قدم جمائے گی اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور آئی ایم ایف پروگرام سے بہتری آئے گی“۔

واضح رہے کہ معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز کی جانب سے بھی ایک تبصرہ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل لمبے عرصے میں مضبوط ہے اور آئندہ دو سالوں میں معاشی نمو 4.3 اور 4.7 فیصد رہے گی۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Notwithstanding, the report forecast the rupee to weaken further against the US dollar over the coming quarters, as the IMF would typically require the central bank to build up its foreign reserves’ buffers.