ٹیکس بڑھنے سے 7 ہزار والا اسمارٹ فون کتنے کا ہوگیا؟

حکومت کی جانب سے موبائل فونز کی درآمد پر بھاری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے سے مختلف اقسام کے سمارٹ فونز 4 ہزار سے 50 ہزار روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
 

image


موبائل فونز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے عوام کے لئے سمارٹ فونز خریدنا اب انتہائی مشکل ہوجائے گا۔ ٹیکس آمدن میں اضافے کی خاطر حکومت نے موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی 4 ہزار سے 50 ہزار روپے تک بڑھائی ہے جس کے بعد 7 ہزار والا سمارٹ فون 11 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح جو اسمارٹ فون 14 ہزار کا دستیاب تھا اب وہ 20 ہزار روپے کا کر دیا گیا اور 21 ہزار والا سمارٹ فونز 8 ہزار اضافے 29 ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ 1 لاکھ والا سمارٹ فونز اب ایک لاکھ 42 ہزار روپے کا ہو گیا۔

موبائل فونز ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے موبائل فونز کی درآمد پر بھاری ڈیوٹی تو عائد کر دی ہیں مگر حکومت کے اس فیصلے سے درآمد کنندگان کو مشکلات کا سامنا ہے-
 

image


دوسری جانب عوام کے لئے بھی اتنے مہنگے فونز خریدنا انتہائی مشکل ہو جائے گا اس لئے حکومت کو اپنے اس فیصلے نظر ثانی کرنی چاہیے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

The government has formalized its tax structure for mobile imports and you’re going to be paying a lot of money in duties and taxes. Exactly how much? That’s what we are going to explain in this article.