گنز اینڈ روزز (49)

یوں کہا جاتا ہے،،،یو مسٹ لرن سم مینرز،،،کسی کی تعریف سےانسان مر نہیں جاتا،
دل کھول کر اچھے اچھے لفظوں سے دوسروں کی ہمت افزائی کرنی چاہیے ،خاص
کر اگر کوئی لڑکی ہو تو زمین آسمان اک کر دینے چاہیے ان کی تعریف میں،،،!!

آفندی خاموش بے معنی نظروں سے ڈاکٹر انعم کودیکھ رہاتھا،،یہ بات انعم کیلئے
بہت تکلیف دہ تھی،،،!!
آفندی نے انعم کو خاموش دیکھ کر دونوں ہاتھ کانوں کو لگائے،،اسکے ہاتھوں میں
کاٹن کے پیسز تھے،،،آفندی کی اس حرکت نے جلتی پر تیل کا کام کیا،،،،انعم پاؤں
پٹختی ہوئی کمرے سے باہر چلی گئی،،،!!

آفندی نے گہری سی سانس کو اپنے سینے سے آذاد کردیا،،،اور اطمینان سے بولا،،،
کوئی نئی تازی؟؟،،،بالا جاتے جاتے رک گیا،،،کچھ لوگ یہاں آس پاس منڈلا رہے ،،
ہیں،،،ہر بارنئی گاڑی میں آتے ہیں،،،ٹارگٹ ہمارا یہ گھر ہی ہوتا ہے،،،اب تک کار،،
ٹیکسی بائیک استعمال کرچکے ہیں،،پولیس کو بہت تجسس ہے کہ آخر ہم لوگ
کون ہیں،،،!!

آفندی مسکرا کر بولا،،،یہ تو ہمیں بھی نہیں پتا کہ ہم کون ہیں،،کیوں بالے تمہیں
پتا ہے کیا کہ ہم لوگ کون ہیں؟؟
بالا حیرت زدہ لہجے میں،،،سر یہی تو سب سے بڑا مسئلہ ہے،،،کہ ہم توٹھہرے،،،،
اجنبی،،،!!

آفندی مسکرا کے،،،واہ کمال کرتے ہو بالے جی،،،!!

مس لنگ نے رانا کو ایسے اٹھا کر پٹخا جیسے وہ ہلکا پھلکا سا تکیہ ہو،،،آپ ابھی
بچےہو رانا صاحب،،،رانا حیرت زدہ ہونے کی ایکٹنگ کرتے ہوئے بولا،،یہ تو پتانہیں
کہ میں ابھی جوان ہوں یا بچہ ہوں،،،مگر میری عمر عشق کرنے کی ہوچکی ہے،،،
آپ کب تک لڑائی جھگڑے کرتی رہو گی،،،میں تو کہتا ہوں کچھ سوچو،،،!!

لنگ نے حیرت اور سوالیہ انداز میں رانا کی طرف دیکھا،،،رانا مسکرا کر اسکے قریب
آیا،،،کیا آپ کا دل نہیں کرتا کہ آپ کا چھوٹا سا گھر ہو،،،گھر والا ہو،،چھوٹےچھوٹے
بارہ،،،تیرہ بچے ہوں،،،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1195243 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.