سونیا (١٩)

کچھ تو ایسا ہو
سرد طویل رات تم
تھک کیوں نہیں جاتی
جو بنا ہوا نقشِ دل
اسے مٹا کیوں نہیں جاتی

فہیم سارے جہان کی فراغت پانے کے بعد اپنی کوٹھی میں داخل ہوا،،،اندر داخل
ہونے سے پہلے ہی اسے اندر کے یکسا سے منظر سے کوفت سی ہونے لگی،،،!!

ملازمہ نے داخلی دروازہ کھولااور فہیم کے ہاتھ سے اس کا بریف کیس،،،اور لیپ
ٹاپ لے لیا،،،اس کے تینوں بچوں نے نظریں اٹھا کر باپ کی طرف دیکھا،،،اور وہ پھر
سے اپنے ہوم ورک کی طرف متوجہ ہوگئے،،فہیم بیڈ روم میں چلا گیااسکی بیگم
کمرے میں داخل ہوئی اور پانی کا گلاس رکھ کر واپس چلی گئی،،،!!

فہیم نے اپنی بیوی کو آواز دی،،،وہ سہمی سی اندر داخل ہوئی،،،وہ جانتی تھی،،،کہ
اب اس کا اگلا سوال کیاہوگا،،،!!
فہیم طنزیہ لہجے میں بولا،،،مسز سکینہ سومرو،،،کوئی بات ہوئی،،،بات آگے بڑھی
یا وہاں ہی پڑی ہے،،،تمہاری جائیداد کی رجسٹری کب تک ہوجائے گی،،،؟؟

بیگم کےچہرے پر ناگواری کے تاثرات دیکھ کر لہجے کونرم کرکے مکاری سےبولا
دیکھو یہ سب میں اپنے بچوں کے لیے کررہا ہوں،،،تمہارے لیے کررہا ہوں،،،یہی
شرعی طریقہ بھی ہے،،دین میں بھی اس کی اجازت ہے،،،یہ تمہارا حق ہے،،میں
تم ہم اپنی زندگی گزار چکے ہیں،،مگر ہمارے بچوں نے زندگی گزارنی ہے،،اور وہ
بلک بلک کر نہیں،،،شہنشاہوں کی طرح زندگی گزاریں گے،،،!!

ذرا ذرا سی خواہشوں کے لیے ترسیں گے نہیں،،ہمیں یاد کریں گے کہ ہمارے
ماں باپ ہمارے لیے بہت کچھ چھوڑ کر گئےہیں،،،ہر انسان خالی ہاتھ ہی دنیا
سے جاتا ہے،،،میں تم یا کوئ بھی کچھ بھی ساتھ لے کر نہیں جاتا،،،یہی آج تک
ہوا ہے ،،،ہم کونسا یا تم کونسا کوئی بھیک مانگ رہی ہو،،،اپنا حق اپنے بچوں
کا حق ہی مانگ رہی ہو،،،ویسے بھی لڑکیوں کاجائیداد میں ہوتا ہی کتنا ہے،
نہ ہونے کے برابر،،،!!

سکینہ نے اکتا کر فہیم کو دیکھا،،،مسکرا کر بولی،،اچھا تو پھر کب تک اپنی تین
بہنوں کا حصہ دے دو گے؟؟
سکینہ غصے سے بھرے فہیم کو دروازہ بند کرکے لالچ کی آگ میں جلتا چھوڑ
گئی،،،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1193523 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.