سال 2018ء کے دوران بولنگ کے شعبے میں پاکستان ٹیم کی
کارکردگی شاندار رہی اور بالرز نے ٹیم کی کامیابیوں میں مرکزی کردار ادا
کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے چند روز بعد مکمل ہونے والے سال 2018 میں بہت سی
قابل قدر کامیابیاں سمیٹیں۔ ان کامیابیوں میں جہاں بیٹسمین آگے آگے رہے،
وہیں بالرز نے بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور کئی تاریخی کارنامے انجام دیے۔
ان میں سے چھ بہترین بالرز کا تذکرہ کیے بغیر بات مکمل نہیں ہوسکتی۔ آئیے
ان چھ بالرز کی کارکردگی پر تفصیلی نظر ڈالیں:
سال 2018ء کے دوران بولنگ کے شعبے میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی
اور بالرز نے ٹیم کی کامیابیوں میں مرکزی کردار ادا کیا۔ خاص طور پر لیگ
اسپنر یاسر شاہ اور فاسٹ بولر محمد عباس نے نہ صرف کئی ریکارڈز اپنے نام
کیے بلکہ ٹیم کو بھی جیت سے ہمکنار کیا۔
یاسر شاہ
یاسر شاہ نے 2018ء کے دوران پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے اور اُن میں مجموعی طور
پر37 وکٹیں حاصل کیں۔ اس عرصے میں یاسر شاہ نے دو ایک روزہ بین الاقوامی
میچز زمبابوے کے خلاف کھیلے لیکن وہ ان میچوں میں متاثر کن پرفارمنس نہ دے
سکے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی۔
|