گھر کو جنت بنانے کا نسخہ

١۔ کیر/ حفاظت
٢۔ عزت
٣۔ محبت*

بنیادی طور پر عورت کی تین بنیادی ضرورتیں / ڈیمانڈز ہوتی ہیں۔ یعنی
*١۔ کیر/ حفاظت*
*٢۔ عزت*
*٣۔ محبت*
اگر کوٸی مرد عورت کو باور کراٸے کہ وہ ہی اسکابہترین محافظ ہے اور اسکا کیٸر کرنے والا ہے۔ دل سے اسکی عزت کرتا ہے اور ٹوٹ کر اس سے محبت بھی کرتا ہے تو پھر عورت اسکے گھر کو جنت کا ٹکڑا بنادیتی ہے۔ہر قسم کا سکون پہنچانے کا سبب بنتی ہے۔اسکی غربت اور بدشکلی کے باوجود بھی اس پر فدا ہوجاتی ہے۔بدشکل سے بدشکل أدمی کو بھی اپنا *سرتاج* بنادیتی ہے۔
اگر کوٸی مرد اپنی مردانہ وجاہت اور حسن و جمال کیساتھ بے انتہإ مال و دولت سے عورت کا دل جیتنا چاہتا ہے تو یاد رکھیں! *سلطنت سلیمانی, دبدبہ عمر, مال قارون اور حسن یوسف* جیسی طاقتوں سے بھی عورت کو زیر نہیں کیا جاسکتا۔۔
عورت ایک احساس کا نام ہے اور عورت سے زیادہ حساس کوٸی نہیں ہوتا۔لہذا سکون پانا ہے اور گھر کو جنت بنانا ہے تو عورت کی صرف ان تین احساسات کا خیال کیجے۔ پھر وہ أپکی ہزاروں ضروریات اور سینکڑوں خواہشات کو خاموشی سے پورا کرے گی۔ أپکو پتہ بھی نہیں چلے گا۔تو
احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 433872 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More