معروف بھارتی اداکار قادر خان انتقال کر گئے

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار اور مصنف قادر خان طویل علالت کے کینیڈا کے ہسپتال میں انتقال بعد انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا میں جاری خبروں کے مطابق قادر خان قادر خان گزشتہ چند سال سے بیمار تھے اور انہوں نے اپنی مصروفیات بھی قدرے کم کر رکھی ہوئیں تھیں۔

چار دہائیوں تک اپنی اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ سجانے والے 81 سالہ اداکار قادر خان کو شدید علالت کے باعث ان کے اہلِ خانہ نے انہیں کینیڈا کے ایک ہسپتال میں داخل کروایا تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل یہ افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ قادر خان کینیڈا میں انتقال کر گئے ہیں، تاہم ان کے بیٹے نے ان افواہوں کو جھوٹا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اب قادر خان کے بیٹے سرفراز نے نہ صرف قادر خان کے انتقال کی تصدیق کی ہے بلکہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قادر خان کی آخری رسومات کینیڈا میں ہی ادا کی جائیں گی-

YOU MAY ALSO LIKE:

Veteran actor-writer Kader Khan has died in Canada due to a prolonged illness, his son Sarfaraz confirmed today. He was 81. Kader Khan was admitted to a hospital in Canada on Friday after he complained of breathlessness; his funeral will take place later on Tuesday.