ممتاز و معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ
پڑا ہے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑنے کے باعثں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے
ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان
کی اینجیوگرافی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل گزشتہ رات ہی کینیڈا سے وطن واپس پہنچے تھے۔
|