2019 کی پہلی کرن

تحریر: حفیظ اللہ سعید

انکے نام جو بے نام رہتے ہوۓ اپنا خون ، جیون حتی کہ نام نشان تک اس دھرتی پہ قربان کر گئے۔جن کو لوک نامعلوم افراد کہتے ہیں تو کبھی وطن پاکستان کی اولین دفاعی لائن۔۔۔

انکے نام جو برفیلی چوٹیوں، سنگلاخ میدانوں اور تپتے صحراؤں میں دفاعِ وطن کے لئے سینہ سپر کیے ہوۓ ہیں۔

انکے نام جو کشمیر کی وادیوں میں نہتے سنگبازی کرتے ہوۓ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں

انکے نام جو سات لاکھ انڈین فوج کو تگنی کا ناچ پاکستان زندہ آباد کی تال پہ نچا رہے ہیں

انکے نام جو ہمارے گلی کوچوں کی حفاظت کرتے اپنے بچوں کو یتیم کر گئے۔
انکے نام جو تندرست و توانا اجسام کے مالک تھے لیکن آج حفاظتِ وطن کے فریضہ کو سر انجام دیتے خود کو ادھورا کر گئے

ان سوشل میڈیا کے سپاہیوں کے نام جو اپنے موبائل لیپ ٹاپ کو اے کے 47 بناۓ ففتھ جنریشن وار کے محاز پہ ڈٹے ہوۓ ہیں

اس شخص کے نام جو تکمیل پاکستان اور آزادی کشمیر کے لئے ہر اول دستہ کا سپہ سالار ہے۔جو 2017 کو کشمیر کا سال قرار دیکر پابند سلاسل قرار پاتا ہے۔آزاد فضاؤوں میں آنے کے بعد ایک پھر 2018 کو کشمیر کے لئے وقف کرنے کا اعلان کرتا نظر آتا ہے

ہر اس فرد ، تنظیم ، ادارے کے نام جو اپنے لفظ صفحہِ قرطاس پہ سجاتا ، آواز جو سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کےلئے بلند کرتا ، آنسو جو مصلے پہ بیٹھ کر رب کائنات کے حضور گراتا ، جو خون کا قطرہ حفاظت وطن کے لئے بہاتا ہے اس کے نام۔۔۔۔

Muhammad Naeem Shahzad
About the Author: Muhammad Naeem Shahzad Read More Articles by Muhammad Naeem Shahzad: 144 Articles with 120936 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.