واٹس ایپ: 2019 کے لیے حیران کن فیچرز متعارف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے 2019 میں حیران کن نئے فیچر متعارف کروا دیئے ہیں ، اب میسج کو فیس بک کی طرح شیڈول بھی کیا جا سکے گا۔

نیو نیوز مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے نئے سال کے موقع پر حیران کن نئے فیچر متعارف کروا دیئے ہیں ، اب فیس بک کی طرح واٹس ایپ پر بھی میسج کو شیڈول کیا جا سکے گا آپ جس وقت پر چاہیں گے میسج خودبخود سینڈ ہو جائے گا۔
 

image


دوسرا بہترین آپشن فیس بک پروفائل پک ویوورز کی طرز پر متعارف کرایا گیا ہے ، اب آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ واٹس ایپ پر آپ کی پروفائل تصویر کو کتنے لوگوں نے کس کس وقت دیکھا ہے ۔

تیسرا آپشن لائک اور ڈس لائک کا آپشن متعارف کروانے کا ہے ، اب واٹس ایپ صارفین کسی بھی دوست کے سٹیٹس پر پسند کے ساتھ ناپسندیدگی کا اظہار بھی کر سکیں گے ۔

واٹس ایپ کا چوتھا متعارف کروایا گیا آپشن "ڈو نوٹ ڈسٹرب" کا ہے آپ اس آپشن کو استعمال کرتے ہوئے غیرضروری پیغام رسانی کو محدود کر سکتے ہیں بلکہ روک بھی سکتے ہیں ۔

پانچواں متعارف کروایا گیا آپشن "اگنور" بٹن ہے یعنی اگر کوئی آپ کو پیغام بھیجتا ہے تو آپ اگنور کر کے منفی جواب دے سکیں گے کہ آپ کو دوست کے پیغام میں کسی قسم کی کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔
 

image


واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا گیا چھٹا بہترین آپشن آن لائن نوٹیفکیشن کا ہے ، یعنی پرانے واٹس ایپ میں آپ کو خود ایپ اوپن کر کے دیکھنا پڑتا تھا کہ کوئی دوست آن لائن آیا ہے یا نہیں۔

اب نوٹیفکیشن کے ذریعے آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کا دوست جیسے ہی آن لائن آئے گا آپ کو معلوم ہو جائے گا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

With more than 1.5 billion monthly active users, Facebook Inc.’s WhatsApp is undoubtedly the preferred instant messaging app across the world, but it is not the one to rest on its laurels, for it is constantly evolving—with updates and new features.