نئے سال کی آمد کے ساتھ دنیا کے مختلف حصوں میں برفباری
کا آغاز ہو چکا ہے، پاکستان، انڈیا اور افغانستان کے مختلف علاقوں کے ساتھ
یورپ کے بیشتر ممالک میں برف کی سفید چادریں بچھی نظر آ رہی ہیں۔ چند منتخب
تصویریں آپ کے ذوق نظارہ کی نذر ہیں۔
|
|
گزشتہ دنوں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے تقریبا 65 کلومیٹر کے
فاصلے پر موجود مری میں برفباری ہوئی ہے اور یہاں ایک شخص کو اپنی اہلیہ کی
تصویر لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
|
|
مری میں ہی ایک دوکاندار کو برفباری کے بعد ٹھنڈک سے نمٹنے کے لیے لکڑیوں
میں آگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
|
|
مری میں گیس سیلینڈر کے درمیان سے گزرتے ہوئے ایک پاکستانی شہری کو یہاں
دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پس پشت کہر آلود موسم اور برفباری کے آثار دیکھے جا
سکتے ہیں۔
|
|
راستے سے برف کو ہٹانے میں مصرف ایک شخص کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ
چاروں جانب برف کی چادر بچھی نظر آ رہی ہے۔
|
|
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے معروف شہر سرینگر میں ان دنوں برفباری کا
موسم ہے۔ یہاں چند نوجوان لڑکیوں کو برفباری کے دوران چھتری کے ساتھ سیلفی
لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
|
|
کشمیر میں برفباری کے بعد سرینگر کی ڈل جھیل پر ایک کشمیری کو اپنی کشتی کو
کھیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کشتی پر سوار دوسرے لوگوں کی چھتریوں
پر برف کے نشانات ابھی باقی ہیں۔
|
|
یہاں جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں اونچے اونچے پیڑوں کے درمیان برف پر
چھتری لے کر چلتی ہوئی ایک خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے۔
|
|
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پہاڑی علاقوں پر ان دنوں برف کی سفید چادر
تا حد نظر بچھی ہوئی نظر آ رہی ہے اور ایسے منظر میں ایک نوجوان دو خواتین
کے ساتھ برف باری کا مزا لیتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
|
|
جرمنی کے شہر میونخ کے ایک ریلوے سٹیشن پر اپنی ٹرین کے منتظر مسافر برف سے
ڈھکی پٹڑیوں پر دور سے ٹرین کو آتے دیکھ رہے ہیں۔
|
|
یونان کے تھیسولینک علاقے میں برف کے گولے سے کھیلتے لوگ یہاں دیکھے جا
سکتے ہیں۔
|
|
یونان میں برفباری کے دوران چھاتوں سے تیار شدہ فنی نمونوں کے ساتھ تصویر
لیتے ہوئے لوگوں کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
|
|
یہاں یونان میں سکندر اعظم کے مجسمے کے سامنے ایک سنو مین کو دیکھا جا سکتا
ہے۔
|
|
یونان کے تھیسولینک میں کرسمس کی ایک دکان کے سامنے برفباری کے درمیان اپنی
جیکٹ کے جیب میں ہاتھ ڈالے ایک راہگیر کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
|
|
یونان کے دارالحکومت ایتھینس میں 'دی پارک آف سول' یعنی روحوں کے پارک میں
ایک کھلی نمائش میں لکڑی سے بنے ایک مجسمے کے ساتھ زمین پر بجھی ہوئی برف
ایک مختلف منظر پیش کرتی ہے۔
|
|
آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں ایک بچے کو برف سے ڈھکی اپنی کار سے برف ہٹاتے
دیکھا جا سکتا ہے۔
|
|
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں
میں برف باری کے بعد دارلحکومت مظفرآباد پر دھند اور برف سے ڈھکے پہاڑوں کا
دلکش منظر
|
|
مظفرآباد میں کہر کی چادر اس طرح نظر آ رہی ہے جیسے کوئی دریا اپنی طغیانی
پر ہو۔ |