بی بی سی کے قارئین نے اپنے کیمروں میں حیرت انگیز لمحات
کی عکس بندی کی اور اپنی بہترین تصاویر ہمارے ساتھ شیئر کیں۔ نئے سال کی
مناسبت سے ہم اپنے چند قارئین کی تصاویر پیش کر رہے ہیں۔
|
|
دیمترا سٹیسنوپولو بتاتے ہیں کہ اس تصویر میں چین کے صوبہ یُنان میں جیڈ
ڈریگن سنو پہاڑ پر 10 ہزار فٹ کی بلندی پر منعقدہ تھیٹر پرفارمنس کی منظر
کشی ہے۔
|
|
صبا مشتاق کہتی ہیں کہ انھوں نے کس طرح کوالالمپور کے ٹراپیکل علاقے سے
دبئی کے ریگستان کی خوبصورتی کو پسند کرنا شروع کیا۔ یہاں 31 ویں منزل
سے'کانکریٹ کے جنگل' کا ایک منظر پیش کیا گیا ہے۔
|
|
ول فیلنگھم کہتے ہیں: 'وقت کے ساتھ ساتھ ہم بھی بہت تیزی سے چل رہے ہیں۔ یہ
ضروری ہے کہ ہم رک کر کائنات میں رونما ہونے والے واقعات کا جائزہ لیں۔'
|
|
سٹیل کے روشن اون کے درمیان کھڑکیوں سے اینڈڈیورو بائیکنگ ٹریک کا ایک منظر
یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
|
|
انڈونیشیا کے ٹانجنگ پوٹنگ نیشنل پارک میں خطرے سے دوچار اورینگوٹان بندروں
کی ایک تصویر۔
|
|
ایرک ایٹچارٹ کہتے ہیں کہ 'میں نے لمبی چھٹیوں پر پیرس جاتے ہوئے یوروسٹار
ٹرین میں یہ تصویر لی تھی۔ اس آدمی نے پورا سفر کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے
گزارا۔'
|
|
سامنتھا کولمین اس تصویر کے بارے میں کہتی ہیں کہ 'کچھ بھی ممکن ہے۔'
|
|
امریکی ریاست نواڈا کے صحرا میں ’برننگ مین تہوار' کا ایک منظر۔
|
|
انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں واقع ارتھنکل بیچ پر بچے فٹ بال کی گیم کے
دوران کارنر کک کا انتظار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
|
|
کہرآلود آسمان کے درمیان ککروندوں (ڈینڈیلائین) کا جال یہاں دیکھا جا سکتا
ہے۔ |