پاکستانی کھانے اپنی خوشبو اور منفرد ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبولیت
رکھتے ہیں- بریانی سے لے کر پاستا تک٬ ہمارے کھانوں کی تراکیب ہر کسی کو
پسند آتی ہے- ہم یہاں کئی ایسے مزیدار کھانوں اور ان کی تراکیب کا ذکر کر
رہے ہیں جو گزشتہ سال انتہائی مقبول رہیں اور ہمارے دسترخوان کو رونق بخش
سکتی ہیں-
|
رشین سلاد - Russian
Salad
رشین سلاد متعدد یورپی ممالک٬ منگولیہ٬ ایران٬ لاطینی امریکہ٬ بھارت اور
پاکستان میں بے انتہا مقبول ہے اور بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے- یہ
خاص سلاد ابلے ہوئے آلو٬ چنے٬ سیب٬ گاجر٬ چکن اور انناس کے ٹکڑوں کی مدد سے
تیار کیا جاتا ہے- اس کے ساتھ مایونیز٬ لیموں کا رس٬ نمک٬ کالی مرچ٬ دہی
اور کریم بھی شامل ہوتے ہیں- مزیدار اور غذائی اجزاﺀ سے بھرپور رشین سلاد
لنچ یا ڈنر کے آغاز سے قبل کھائی جانے والی ایک مرغوب غذا ہے- |
|
ڈھابہ اسٹائل ماش کی دال - Dhaba Style
Mash Ki Daal
یہ ماش کی دال پاکستان کی ایک مقبول ترین اور مزیدار ڈش ہے- یہ روایتی
ڈھابوں پر پکائی جانے والے ماش کی دال کے طرز تیار کی جاتی ہے- اس دال کی
تیاری میں دال٬ پیاز٬ لہسن٬ مصالحے٬ مکھن٬ زیرہ پاؤڈر٬ لال مرچ اور کالی
مرچ استعمال کی جاتی ہے- اس خاص دال کی تیاری عام دال کے مقابلے میں منفرد
طریقے سے کی جاتی ہے-
|
|
چپلی کباب - Chapli Kebab
کیا آپ مختلف مقامات پر ملنے والے چپلی کباب کھانے کے شوقین ہیں؟ اگر آپ
اپنی کھانے کی میز کو اس پشاوری ڈش سے سجانا چاہتے ہیں تو ضرور اسے تیار
کرنا سیکھیں- چپلی کباب بڑے یا چھوٹے گوشت کے قیمے کی مدد سے تیار کیے جاتے
ہیں- آپ چپلی کباب کو دوپہر کے کھانے٬ رات کے کھانے یا پھر شام کی چائے کے
ساتھ بھی پیش کرسکتے ہیں- چپلی کباب کے ساتھ چٹنی٬ سلاد اور پراٹھہ کو بھی
شامل کیا جاتا ہے-
|
|
یخنی پلاؤ - Yakhni Pulao
یہ پلاؤ چاولوں اور یخنی کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے- یخنی یا شوربے کی
تیاری میں گائے٬ بکرے یا چکن میں سے کسی کا بھی گوشت استعمال کیا جاسکتا ہے-
یہ ایک انتہائی مزیدار ڈش ہوتی ہے جسے پودینے کی چٹنی٬ دہی اور سلاد کے
ساتھ پیش کیا جاتا ہے-
|
|
اسپیشل چکن کڑاہی - Special Chicken Karahi
اسپیشل چکن کڑاہی پاکستان کی ایک ایسی مزیدار ڈش ہے جس کا نام سنتے ہی منہ
میں پانی آجاتا ہے- اس چکن کڑاہی کے مزے کو دوبالا کرنے کے لیے اسے تندوری
روٹی٬ پراٹھے یا نان کے ساتھ کھایا جاتا ہے- اس کڑاہی کو تیار کرنے کا
منفرد طریقہ ہی اس مقبولیت فراہم کرتا ہے-
|
|
چکن ملائی بوٹی - Chicken Malai Boti
چکن ملائی بوٹی پاکستان کی ایک مقبول ترین باربی کیو ڈش ہے- اس ڈش کی تیاری
میں ملائی (کریم) سمیت کئی اجزاﺀ کا استعمال کیا جاتا ہے- یہ مزیدار چکن
ملائی بوٹی آپ گھر پر بھی تیار کرسکتے ہیں اور ریسٹورنٹ میں بھی کھا سکتے
ہیں-
|
|
چکن شاشلک - Chicken Shashlik
یہ ایک اور مقبول ترین پاکستانی ڈش ہے جسے ابلے ہوئے چاولوں اور تلے ہوئے
انڈوں والے چاولوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے- یہ مزیدار ڈش سال 2018 کی سب
سے مقبول ترین ڈش بھی رہی-
|
|
چکن نہاری - Chicken Nihari
چکن نہاری پاکستان کی ایک ایسی لذیز ترین ڈش ہے جسے دوپہر کے کھانے٬ رات کے
کھانے اور شادیوں کی تقریبات کے دوران بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے- اسے دیسی
مصالحوں کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے جبکہ اس کے ذائقے کو بڑھانے کے لیے تلے
ہوئے پیازوں٬ ادرک کے ٹکڑوں٬ لیموں اور سبز مرچوں اور کی مدد لی جاتی ہے-
پاکستان بھر کے لاتعداد ریسٹورنٹ میں یہ ڈش دستیاب ہوتی ہے- چکن نہاری تیار
کرنے کی ترکیب بھی سال 2018 کی سب سے مقبول ترین تراکیب میں سے ایک ہے-
|
|
چکن منچورین - Chicken Manchurian
یہ بھی پاکستان کی مقبول ترین ڈشوں سے میں سے ایک ڈش ہے- یہ چینی ڈش
ویجیٹیبل فرائیڈ رائس کے ساتھ پیش کی جاتی ہے- چکن منچورین کے کھٹے میٹھے
اور مصالحے دار ذائقے کو بچے اور بڑے دونوں ہی پسند کرتے ہیں-
|
|
دَم کا قیمہ - Dum Ka Qeema
یہ ڈش خوشبودار مصالحوں جیسے کہ سفید زیرہ٬ لال مرچ٬ تمام مصالحہ جات٬ دہی
٬ تازہ جڑی بوٹیوں اور براؤن پیازوں کی مدد سے تیار کی جاتی ہے- اس میں
بہترین غذائی اجزاﺀ شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اسے بچوں کے لیے بہترین
قرار دیا جاتا ہے- یہ ڈش پاکستان کے کئی معروف ریسٹورنٹس میں بھی دستیاب ہے- |
|
مندرجہ بالا کھانوں کی تراکیب سال 2018 میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے
کھانوں کی تراکیب ہیں- ہمیں امید ہے کہ آپ سال 2019 میں بھی اپنے ذائقے کا
یہ سفر جاری رکھیں گے- |