خطرناک سڑکیں جن کا سفر آپ کبھی نہیں کرنا چاہیں گے

دنیا میں چند ایسی خطرناک سڑکیں بھی موجود ہیں جہاں کا سفر کیے جانے سے گریز کیا جائے تو بہتر ہے۔ کار انشورنس کمپنیاں کہتی ہیں کہ یہاں گاڑی چلانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہاں گاڑی چلانے سے آپ کی جان اور مال دونوں خطرے میں ہوتی ہیں۔ وہ خطرناک سڑکیں درج ذیل ہیں ۔


Passage du Gois - France
فرانس میں واقع اس سڑک کو اگر پہلی بار دیکھا جائے تو ایسا نہیں لگے گا کہ یہ خطرناک ہے۔ مگر کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ یہ سڑک دن میں دو بار پانی بلند ترین لہروں میں ڈوب جاتی ہے ۔ جس کی وجہ سے اس سڑک سے گزرنا مشکل اور خطرناک ہوسکتا ہے ۔ دراصل یہ سڑک ایک جزیرے سے جڑتی ہے۔ اس لیے اس سڑک پر گاڑی چلاتے وقت آپکو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ اردگرد موجود سمندر کی لہروں کے بلند ہونے سے سڑک کے ڈوبنے کا شیڈول کیا ہے اور اس سڑک پر گاڑی چلاتے وقت گاڑی کی اسپیڈ کم رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ورنہ آپ کی زندگی مزید خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

image


Patiopoulo-Perdikaki Road  - Greece
یہ سڑک پہاڑ میں واقع ہے اور 2.35 کلومیٹر طویل اور انتہائی خطرناک سڑک ہے ۔ یہ سڑک پہاڑ کے درمیان بہت تنگ بنی ہوئی ہے۔ اس سڑک کے ایک طرف پہاڑ اور ایک طرف کھائی ہے جہاں سے اگر گاڑی گری تو کسی کا بچنا ناممکن ہوگا۔ بسوں اور ٹرکوں کے لیے یہ سڑک نہاہت ہی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔ اس لیے بسوں اور ٹرکوں کو اس سڑک پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ اس سڑک پر اگر سفر کیا بھی جائے تو دن میں کیا جائے رات میں یہاں سفر کرنا کسی بےوقوفی سے کم نہیں ۔

image


Skippers Canyon Road - New Zealand
یہ سڑک نیوزی لینڈ کے قدرتی راستوں اور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ سڑک 26.5 کلومیٹر طویل ہے اور اس کو 140سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ اس سڑک سے گزرنے والوں کو اردگرد کے خوبصورت نظارے تو دکھائی دیتے ہیں لیکن ان کی جان مستقل خطرے میں رہتی ہے- یہ ایک انتہائی تنگ سڑک ہے٬ یہاں تک کہ اس پر سے بیک وقت دو گاڑیاں ایک ساتھ نہیں گزر سکتیں- اس سڑک پر حفاظتی اقدامات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں-

image


Eyre Highway - Australia
یہ سڑک 1675 کلومیٹر لمبی ہے اور اس سڑک کو آسٹریلیا کےسب سے زیادہ دور دراز حصے میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ سڑک بلکل سیدھی بنی ہوئی ہے۔ دراصل اس سڑک کو خطرناک سڑکوں میں شمار کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ سڑک بہت سنسان ہے جہاں ہر وقت سناٹا رہتا ہے جس کی وجہ سے اس سڑک پر آنے جانے والے لوگ سستی سے گاڑی چلاتے وقت نیند کا شکار بن جاتے ہیں اور گاڑی حادثے کا شکار ہوجاتی ہیں-

image


Zoji La Pass - India
یہ سڑک انڈیا کے اہم پہاڑ میں واقع ہے ۔ یہ لداخ اور کشمیر کے درمیان ایک رابطے کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ سڑک 9 کلومیٹر طویل اور سطح سمندر 3500 میٹر کی بلندی پر واقع ہے-موسم سرما کے دوران بھاری برفباری اور ہواؤں کی وجہ سے یہ سڑک اکثر بند ہوجات یہے کیونکہ اس وقت یہ سڑک اور بھی زیادہ خطرناک ہوجاتی ہے ۔ اور یہاں سے گزرنا اور بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ عام طور پر یہ سڑک بڑےٹرک اور مویشیوں کی آمد و رفت کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

image


Pakistan ,Gilgit - Skardu Road
گلگت بلتستان میں واقع ایک شاندار اور خطرناک پہاڑی سڑک ہے.یہ سڑک 167 کلومیٹر طویل ہے۔ یہ سڑک دیکھنے میں جتنی خوبصورت ہے اتنی ہی خطرناک بھی ہے کیونکہ یہ کئی پہاڑوں کے بیچ میں واقع ہے۔ اس سڑک سے گزرنے والے افراد مسلسل خوف کا شکار رہتے ہیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Some of the roads are so dangerous that rental car insurance companies won’t cover you for driving on these roads. If an insurance company thinks it is not safe to drive, you know the road must be extremely dangerous.