گوگل نے راتوں رات پاکستانی کرنسی کی قیمت بڑھا دی٬ ڈالر گرا دیا

جو کام تحریک انصاف کی حکومت نے کرنا تھا وہ گوگل نے راتوں رات کر دکھایا۔ جی ہاں گوگل نے پاکستانی روپے کو اصل قدر پر لاکھڑا کیا۔ گوگل نے اچانک رات گئے روپے کی قدر اچانک بڑھا دی۔ گوگل سرچ انجن کی جانب سے ڈالر اور یورو سمیت غیر ملکی کرنسی کے غلط ریٹس دکھاںے جنے لگے۔ تاہم جب میڈیا پر خبر نشر ہوئی تو چند گھنٹوں بعد ہی غلطی درست کرلی گئی۔

اس وقت مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 139 روپے تھی جبکہ سرچ انجن میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 76 روپے 25 پیسے دکھائی جارہی تھی۔

تکنیکی خرابی کے باعث گوگل کنورٹر امریکی ڈالر چھہتر روپے پچیس پیسے،یورو ستاسی روپے، سعودی ریال بیس روپے تینتیس پیسے کا دکھانے لگا۔ دوسری جانب گوگل برطانوی پاؤنڈ اٹھانوے روپے ستائیس پیسے کا اور اماراتی درہم بھی بیس روپے چھہتر پیسے کا فراہم کر رہا تھا۔

گوگل کرنسی کنورٹر پر امارتی درہم 20 روپے 76 پیسے نظر آیا جبکہ گوگل کے مطابق ایک یورو 87 روپے 3 پیسے کا خریدا جاسکتا تھا۔

گوگل نے اسی طرح ہر کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی شرح بڑھا دی، نومبر میں ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا، مگر گوگل نے ڈالر کی قدر میں کمی کے سب ریکارڈ توڑ ڈالے۔

 
Check Latest Currency Rates of Pakistan
YOU MAY ALSO LIKE:

Google's online exchange rate converter experienced glitches Tuesday night as it showed incorrect values of various currencies against the Pakistani rupee.