وفاقی حکومت کا نیا فیصلہ٬ غیر قانونی موبائل فونز ضبط ہوں گے

ضبط کردہ غیرقانونی موبائل فونز چھڑانے کے لیے صارفین، تاجروں، دکانداروں و درآمد کنددگان کو ڈیوٹی و ٹیکسوں کے ساتھ 10 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا

حال ہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر موجود غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پکڑے جانے اور ضبط کیے جانے والے موبائل فونز چھڑانے کے لیے آنے والے صارفین، تاجروں، دکانداروں و درآمد کنددگان کو ڈیوٹی و ٹیکسوں کے علاوہ 10 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
 

image


موصولہ رپورٹس کے مطابق در آمد کنندگان و صارفین سے غیرقانونی موبائل فونز پر 250 سے 1500 روپے تک فکس سیلز ٹیکس کے علاوہ ایڈوانس سیلز ٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس و دیگر ٹیکسوں کی مد میں اوسطاََ 15 سے 20 فیصد ڈیوٹی و ٹیکس اور ٹیکسوں کی مجموعی رقم کے 15فیصد کے برابر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں حال ہی میں ایف بی آر کی جانب سے باضابطہ طور پر 2 نوٹیفیکشن بھی جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق 15جنوری 2019ء کے بعد صرف پی ٹی اے کی جانب سے منظور کردہ اقسام کے موبائل فون سیٹ ہی استعمال اور درآمد کیے جا سکیں گے۔

اس کے علاوہ 15جنوری کے بعد سے صارفین و درآمد کنندگان سے جو غیر قانونی موبائل فون پکڑے جائیں گے وہ بحق سرکار ضبط کر لیے جائیں گے جبکہ موبائل فونز پر ٹیکس ادائیگی اور رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے اور رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا نوٹی فیکیشن جاری نہ ہوسکا، جس کے بعد 15 جنوری سے ملک بھر میں چوری، اسمگل شدہ موبائل فونز اور انٹرنیٹ ڈیوائسز بند کردی گئیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کی جانب سے موبائل صارفین کو خبردار کیا گیا تھا کہ جن موبائل فونز کے آئی ایم آئی نمبرز رجسٹرڈ نہیں ہیں، انہیں 20 اکتوبر تک بند کردیا جائے گا تاہم عوامی دبا کے باعث اس ڈیڈ لائن میں 31 دسمبر اور پھر 15 جنوری تک توسیع کی گئی تھی۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق ڈیڈ لائن کے بعد موبائل رجسٹریشن پر دس فیصد جرمانے کی ادائیگی بھی کرنا ہوگی۔
 

image


پی ٹی اے کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق اب سے ہر وہ فون جو چوری کیا جائے گا اور اس کی رپورٹ پی ٹی اے کو فراہم جائے گی اور اس فون کو فوری بند کر دیا جائے گا، یا پی ٹی اے اس کا سراغ لگا کر موبائل فون کے اصل مالک تک پہنچانے کا کہے گا۔ پی ٹی اے نے اس حوالے سے باقاعدہ نظام وضع کر لیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق اب کوئی مسافر بیرون ملک سے کوئی موبائل فون لاتا ہے تو وہ ایئرپورٹ پر ٹیکس کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حدود کے اندر اسے قابل استعمال بنا سکتا ہے۔ پی ٹی اے کی طرف سے موبائل فون رجسٹر کروانے کی 15 جنوری آخری تاریخ تھی۔

YOU MAY ALSO LIKE: