امریکی ریاست ہوائی کے قریب غوطہ خوروں کی ایک ٹیم کا
تاریخ میں ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی ’گریٹ وائٹ شارک‘ میں سے ایک سے نہ صرف
سامنا ہو گیا بلکہ وہ یہ کہانی سنانے کے لیے زندہ بھی بچ گئے۔
|
|
ماہرین کا خیال ہے کہ بیس فٹ لمبی اور تقریباً ڈھائی ٹن وزنی اس شارک کا
نام ’ڈیپ بلو‘ ہے اور تقریباً بیس برس ہہلے اس کا ایک ٹیم سے سامنا ہوا تھا۔
شارک کے خوف سے ساڑھے سات کلومیٹر تیراکی
|
|
خیال ہے کہ یہ شارک ایک مردہ وھیل کے ڈھانچے کی طرف بڑھ رہی تھی جب اس کا
غوط خوروں سے سامنا ہو گیا۔
ایک غوطہ خور اوشن رمسے نے ایکج مقامی جریدے کو بتایا کہ وہ لوگ سمندر میں
ٹائیگر شارک کی تصویریں بنا رہے تھے جب اچانک یہ شارک نمودار ہوئی۔
’ہم نے کچھ ٹائیگر شارک دیکھیں اور پھر یہ نمودار ہوئی اور سب ادھر ادھر ہو
گئیں۔ گریٹ وائٹ شارک نے ہماری کشتی کے ساتھ ٹکرانا شروع کر دیا۔ ہم نے
دیکھا کہ یہ خوبصورت دیوہیکل شارک ہماری کشتی کو خارش کے لیے استعمال کر
رہی تھی۔ ہم صبح کے وقت روانہ ہوئے اور یہ تقریباً پورا دن ہمارے ساتھ رہی۔
‘
رمسے نے کہا کہ شارک کی چوڑائی دیکھ کر ہمیں لگا کہ شاید یہ حاملہ ہے۔ ’ڈیپ
بلو‘ کے بارے میں خیال ہے کہ اس کی عمر 50 سال ہے۔
|
|
عام طور پر گریٹ وائٹ شارک ہوائی کے قریب نظر نہیں آتیں کیونکہ انہیں سرد
پانی میں رہنا پسند ہے۔
اوشن رمسے نے کہا کہ بڑی عمر کی یا حاملہ وائٹ شارک کے قریب جا سکتے ہیں
لیکن پھر بھی جب وہ کھانے کی تلاش میں ہوں ان سے دور رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وائٹ شارک صرف اس وقت انسانوں پر حملہ کرتی ہے جب وہ انہیں
اپنے دوسرے معمول کے شکار کے ساتھ کنفیوژ کر دے یا انہیں سمجھ نہ آیے کہ یہ
کیا ہے؟
|