غنڈہ ٹیکس؟

تحریر: اسد اللہ
ائیر پورٹ جائیں, وہاں آپکو ڈرائیو تھرو پر فری کار لے جانے کی اجازت ہے لیکن ریلوے سٹیشن کی حدود میں داخلہ کیلئے رکشہ پر 15 روپے, کار 30 جبکہ ویگن وغیرہ پر 50 غنڈہ ٹیکس دینا ہوگا یعنی آپ وہاں کار پارک کریں یا نہ کریں آپکو یہ رقم ادا کرنا ہی ہوگی. اگر آپ رکشہ پر ہیں تو رکشہ والا ہر سواری سے آتے ہوئے بھی پندرہ روپے کا اضافی تقاضہ کرتا ہے اور پندرہ روپے واپسی کی سواری کو بھی نہیں بخشتا اس طرح پندرہ روپے کا فائدہ پارکنگ ٹھیکیدار کو ہوتا ہے اور پندرہ روپے اضافی رکشہ والا بٹور کر چلتا بنتا ہے.

اسی طرح اگر آپ غور کریں تو ریلوے سٹیشن پہنچتے ہی آپکو سامان ڈھونے کو قلی دکھائی دیں گے کیونکہ ریلوے سٹیشن کی سیڑھیوں پر بچوں کے ساتھ سامان لے جانا عمل محال ہے اور اگر سٹیشن انتظامیہ نے آپکو سخت سزا دینے کی ٹھانی ہو تو وہ آپکی گاڑی پلیٹ فارم نمبر ایک کی بجائے دو یا تین پر لگوا کر آپکو بچوں اور سامان سمیت لوہے کی خستہ حال سیڑھیوں پر چڑھا دیں گے اگر آپ سامان اٹھانے کی ہمت نہیں رکھتے تو قلی کروانا پڑے گا. لیکن اگر آپ صاحب مال ہیں اور آپ جہاز میں سفر کو جارہے ہیں تو آپ کو قطعاً پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں. وہاں آپکو ڈرائیو تھرو کے کنارے پر ان گنت ٹرالیاں دکھائی دیں گی جو مفت آپکو میسر ہیں وہاں آپکو سیڑھیوں پر خوار نہیں ہونا پڑے گا کیونکہ وہاں اول تو گاڑی سے جہاز کے دروازے تک راستہ ہموار ہے جہاز میں داخلے کو بھی چینل پیسج کی سہولت موجود ہے لیکن اگر کہیں اوپر نیچے جانے کی نوبت پڑے تو لفٹ کی سہولت بھی دستیاب ہے. یعنی اگر آپ امیر ہیں تو آپکو قلی اور خوامخواہ کے پارکنگ چارجز اور قلی وغیرہ کے اضافی خرچے نہیں اٹھانے پڑیں گے لیکن اگر آپ غریب ہیں تو ریلوے کے ٹکٹ کے علاوہ بھی زاد راہ کی معقول رقم آپکو اپنی جیب میں رکھنا ہوگی کیونکہ یہاں امیر کا قانون اور ہے غریب کا اور...
#اسدیات

Muhammad Naeem Shahzad
About the Author: Muhammad Naeem Shahzad Read More Articles by Muhammad Naeem Shahzad: 144 Articles with 106842 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.