واٹس ایپ میں بڑی خامی، ڈیلیٹ شدہ پیغامات کو پڑھنا ممکن

واٹس ایپ نے نومبر 2017 میں صارفین کا بڑا مطالبہ اس وقت پورا کردیا تھا جب کمپنی نے ایسے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کروایا تھا جو غلطی سے ارسال کیے گئے تھے-

اینڈرائیڈ، آئی فون اور ونڈوز فونز استعمال کرنے والے صارفین اس فیچر کے ذریعے کسی بھی پیغام کو ایک گھنٹے کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔

تاہم اب واٹس ایپ میں گزشتہ ہفتے ایک خامی سامنے آئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فیچر اتنا بھی کارآمد نہیں اور ڈیلیٹ کیے جانے والے پیغامات کو پڑھنا ممکن ہے۔

درحقیقت آپ کو موصول ہونے والا پیغام اگر ڈیلیٹ کردیا جاتا ہے تو اسے واپس لانے کا طریقہ کافی آسان ہے، بس واٹس ایپ کو فون سے ڈیلیٹ کریں اور گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے دوبارہ ری انسٹال کرلیں۔

جب یہ ایپ لوڈ ہوگی تو صارف کو لاگ ہونا ہوگا اور اس کے بیک اپ میں موجود تمام چیٹ ری اسٹور ہوجائے گی اور اس میں ڈیلیٹ پیغامات بھی شامل ہوں گے۔

تاہم یہ فیچر اس وقت کام کرے گا جب آپ نے ایپ کے بیک اپ کے اوقات کو روزانہ کی بنیاد پر شیڈول کر رکھا ہو، جس پر یہ اپلیکشن ہر بھیجے یا موصول ہونے والے پیغامات کا لاگ بناتی رہتی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کے حوالے سے اس طرح کی خامی سامنے آئی ہو۔

جب یہ فیچر متعارف کروایا گیا تھا تو اینڈرائیڈ جیفی نامی ویب سائٹ نے انکشاف کیا تھا کہ واٹس ایپ پر اگر کوئی میسج ڈیلیٹ ہوجائے تو بھی اسے ابھی اینڈرائیڈ فونز کے نوٹیفکیشن لاگ کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسی طرح گزشتہ سال ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر گروپ چیٹ کے دوران کسی ڈیلیٹ کیے جانے والے میسج پر ریپلائی کردیا جائے تو وہ ڈیلیٹ ہوکر بھی دوسروں کو نظر آجاتا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

WHATSAPP users were delighted when the app got a "delete for everyone" tool last year, meaning you can quickly erase embarrassing messages. But your WhatsApp faux pas are not wiped permanently, and there are various surprisingly easy ways to get hold of them.