حجاب ہماری پہچان

دنیا میں اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس نے عورت کو مقام و مرتبہ عطا کیااور معاشرے میں فخر و عزت کا باعث بنایا۔کافر اور مسلمان عورت میں تفریق کی اسلام نے ایک نشانی دی ہے جس کو ہم "حجاب" کہتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے سورۃ الاحزاب میں ارشاد فرمایا:

اےنبی ﷺ! آپ اپنی بیوی، بیٹیوں اور مؤمن عورتوں سے کہہ دیجئے کہ اپنے اوپر چادروں کے گھونگھٹ ڈال لیا کرو، یہ زیادہ مناسب ہے تا کہ مسلمان عورت پہچان لی جائے اور ستائی نہ جائے۔

آج یکم فروری کےدن پوری دنیا میں حجاب ڈے منایا جاتا ہے۔ ہم اس بات کے حق میں نہیں کے کسی دن کو خاص کیا جائے چاہے وہ مدر ڈے (Mother Day) ہو یا فادر ڈے (Father Day)، مسلمان کا ہر دن مدر اور فادر ڈے ہی ہوتا ہے، اسی طرح عورت کیلئے خالی یکم فروری ہی حجاب ڈے نہیں ہوتا بلکہ ہر دن ہی حجاب ڈے ہوتا ہے۔

ویسے تو آج حجاب ڈے ہے یہ بھی شاید کسی کو معلوم ہو، کیونکہ ہمیں بے حیائی کے دن تو یاد ہوتے ہیں جیسے 14 فروری مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے ہمیں کوئی اچھائی کا دن یاد نہیں ہوتا۔ ہم بے حیائی کے دن کو بہت پروموٹ کرتے ہیں مگر ایسے ایام کو یاد تک نہیں رکھتے۔ آئیں حجاب ڈے نہیں مناتے بلکہ آج سے حجاب اپناتے ہیں۔ آئیں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرتے ہیں، آج سے بےحیائی سے دور اور حیاء کے قریب ہوجاتے ہیں۔بخاری ومسلم کی معروف حدیث سے ہم سب واقف ہیں” الحیا ء شعبة من الایمان” یعنی " حیا ایمان کی ایک شاخ ہے۔ جس عورت میں حیاء نہیں اُس کا ایمان نامکمل ہے۔ آئیں آج سے قیامت تک حجاب کو حقیقتاً اپناتے ہیں۔
"اے کاش آج عورت حقیقتاً عورت بن جائے"

 

Saba Shoukat Rana
About the Author: Saba Shoukat Rana Read More Articles by Saba Shoukat Rana: 24 Articles with 44641 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.