پاکستانی بیویوں کی دلچسپ عادات جو کسی اور میں نہیں

یوں تو بیوی کے روپ میں پاکستانی خواتین وہ ہر گھر کے لیے اہم ہوتی ہیں کیونکہ گھر کا مکمل نظام ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور ان کے بغیر یہ نظام درہم برہم ہوجاتا ہے- لیکن پھر بھی ان پاکستانی بیویوں میں چند ایسی دلچسپ عادات ضرور پائی جاتی ہیں جنہیں ہر شوہر بخوشی قبول کرلیتا ہے- یہ عادات صرف دیسی بیویں کا ہی خاصہ ہیں-
 

image
پاکستانی بیویاں چند موقعوں پر ضرور شک کرتی ہیں٬ کسی کا فون آئے تو ، دوستوں کے ہمراہ باہر جائے تو ، دفتر جاتے وقت زیادہ تیار ہوں تو ،آپ کا یہ کہنا کہ کھانا کھا کر آیا ہوں تو ،جب آپ کا موبائل مصروف ملے تو-
 
image
آپ کو گھر کا راشن٬ پھل اور سبزی خریدتے وقت دکان دار سے بھاؤ تاؤ کے لیے بحث کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کام کے لیے آپ کی بیوی ہی کافی ہے۔
 
image
پاکستانی بیویوں سے بحث میں کوئی نہیں جیت سکتا ہے کیونکہ ان کے مطابق وہ ہمیشہ ہی ٹھیک ہوتی ہیں۔ اس لیے عافیت اسی میں ہے کہ بیوی کو درست مان لیجیے ورنہ----
 
image
ایک بات تو طے ہے کہ دیسی بیوی اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے شوہر کا مزاج ضرور تبدیل کردیتی ہے ۔ پھر بےشک آپ کا موڈ جتنا بھی خراب کیوں نہ ہو آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔
 
image
یہ چھٹی کے دن شوہر کو دیر تک سونے ہرگز نہیں دیتیں اور کسی نہ کسی طرح اٹھا ہی دیتی ہیں- کچھ نہ ہو تو بچوں کو پیچھے لگا دیا جاتا ہے-
 
image
پاکستان میں مرد حضرات کے دن کا آغاز ہی بیوی کے ہاتھوں سے بنی گرما گرم روٹی سے ہوتا ہے۔ البتہ گرم روٹی کے ساتھ شوہر کو بعض اوقات بیوی کا گرم مزاج بھی برداشت کرنا پڑتا ہے- چلیں روٹی تو گرم مل رہی ہے نہ--
 
image
دیسی بیوی میں ایک دلچسپ عادت ضرور ہوتی ہے اور وہ ہے آپ کے ساتھ دوسروں کی شادی شدہ زندگی کے بارے میں گپ شپ کرنا۔ اب چاہے آپ کی خواہش اس سلسلے میں بات کرنے کی ہو یا نہ ہو سننی تو پڑے گی-
 
image
پاکستانی بیویاں موبائل ضرور چیک کرتی ہیں اور اگر آپ نہ دیں تو یہ حرکت آپ کو ان کی نظر میں مزید مشکوک بنا دیتی ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

While we’ll keep joking and laughing about how annoying desi wives can be, it’s time you guys pay tribute to them and salute them for their awesomeness, which is mainly the reason why everything in your life is in order.