یوں تو پورا کشمیر ہی انتہائی حسین و جمیل اور پرکشش
مقامات کا مالک ہے لیکن بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر کی خوبصورتی اپنی مثال آپ
ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں درجنوں ایسے سحر اںگیز مقامات موجود ہیں جنہیں
دیکھنے والا پلک جھپکنا تک بھول جاتا ہے- مقبوضہ کشمیر میں واقع چند قدرتی
حسن سے مالا مال مقامات کا ذکر آج ہمارے اس آرٹیکل میں بھی ہے:
|
|
مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر کے دلکش قدرتی نظارے ہر کسی کا دل موہ لیتے
ہیں-
|
|
گلمرگ کو skier کی جنت کہا جائے تو یقیناً غلط نہ ہوگا-
|
|
سونامرگ جسے “ میڈو آف گولڈ “ بھی کہا جاتا ہے٬ مقبوضہ کشمیر کا ایک حسین
ترین مقام ہے-
|
|
لیہہ لداخ کا سب سے بڑا قصبہ ہے- یہ قصبہ شاندار پہاڑوں اور حسین جھیلوں سے
بھرپور ہے-
|
|
کپواڑہ کی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے اسے کشمیر کا تاج قرار دیا جاسکتا ہے-
یہاں کی ہریالی اور شفاف پانی اس کا حسن میں چار چاند لگاتے ہیں-
|
|
کٹوہہ کو صوفیوں کا شہر کہا جاتا ہے اور اسی وجہ سے یہ شہر تاریخ سے محبت
رکھنے والوں کے نزدیک انتہائی اہم بھی ہے-
|
|
کارگل ایک ناقابلِ فراموش شہر ہے جہاں کے ناقابلِ یقین قدرتی نظارے دیکھ کر
کسی جادوئی دنیا کا خیال آتا ہے-
|
|
مقبوِضہ کشمیر میں واقعہ پلوامہ رنگوں کا شہر ہے- اس شہر میں چاروں جانب سے
رنگ برنگے نظارے دکھائی دیتے ہیں-
|
|
پہلگام ایک پہاڑی علاقہ ہے جو کہ اپنے صنوبر کی درختوں
کی وجہ سے انتہائی مقبول ہے-
|
|
حیمس مقبوضہ کشمیر کا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جو کہ اپنے
نیشنل پارک اور خانقاہوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے- |