کھیلوں کی مصنوعات کو تبدیل کرتی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور پاکستان

اسپو میونخ میں فٹ بال پلے گراؤنڈ کے بجائے اسمارٹ فون اور کمپیوٹرز پر کھیلی جا رہی ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے حیرت انگیز طور پر کھیلوں کو تبدیل کر دیا ہے اور اب کھيلوں کی مصنوعات بھی ٹیکنالوجی کی وجہ تبدیل ہو رہی ہیں۔
 

ای اسپورٹس ارینا
اسپو میونخ 2019 میں پہلی مرتبہ ای گیمز کے شائقین کے لیے ’ای اسپورٹس ارینا‘ بھی تیار کيا گيا ہے۔ اس ارینا میں ای فٹبال اور ای باسکٹ بال کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ ای اسپورٹس ٹورنامنٹ میں جرمن فٹ بال کلب بائرن میونخ کی ایک ٹیم خاص طور پر شامل کی گئی۔

image


ورچوئل ریئيليٹی گیمز
اسپو میونخ کے ڈيجٹلائیزیشن سیکشن میں شرکاء ورچوئل ريئیليٹی گیمز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ورچوئل گلاسز لگائیے اور حیرت انگیز وی آر گیمز کا مزہ لیجیے۔

image


اسمارٹ اسپورٹس ویئر
اب شدید سرد موسم کے لیے متعدد گرم ملبوسات یا جوتے خریدنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اسمارٹ دستانے، اسمارٹ ٹوپی اور جوتوں کے اسمارٹ سول میں گرمی کی شدت ضرورت کے مطابق کم یا زیادہ کی جاسکتی ہے۔ بلو ٹوتھ کے ذریعے موبائل ایپ کے ساتھ دستانوں اور ٹوپی کی ہیٹنگ کنٹرول کی جاسکتی ہے۔

image


آؤٹ ڈور واٹر اسپورٹس ولیج
اسپو میونخ میں واٹر اسپورٹس کے شائقین کے لیے بھی بہت کچھ دیکھنے کو موجود ہے۔ واٹر اسپورٹس ولیج میں بچوں کو سرفنگ، انڈر واٹر ڈائیونگ اور سوئمنگ کی تربیت دی جا رہی ہے۔ واٹر اسپورٹس ولیج کے سوئمنگ پول میں واٹر پولو اور واٹر یوگا بھی پیش کیا گیا۔ علاوہ ازیں یہاں واٹر اسپورٹس کی مصنوعات اور ملبوسات بھی پیش کی جا رہی ہیں۔

image


فِٹ رہیے لیکن حفاظت کے ساتھ
اسپو میونخ میں ایک پولین ’ہیلتھ اور باڈی فٹنس’ کے نام رہا، جہاں فٹنس ٹریننگ اور ڈانس کی ورکشاپس دی گئیں۔ جاگنگ کے دوران شاہراہ پر چلتی گاڑیوں اور دیگر افراد کو خود سے محتاط رکھنے کے لیے ورزش اور جاگنگ کی ملبوسات میں مختلف رنگوں کی ’ایل ای ڈی‘ بتیاں کافی شائقين کو بھائيں۔

image


ونٹر اسپورٹس کے شائقین کے لیے بھی بہت کچھ
آئس اسکيئنگ اور اسکی ریسنگ جیسی ونٹر اسپورٹس کی جب بات ہو تو اسپو میونخ کا نام کیسے پیچھے رہ سکتا ہے۔ اسپو میونخ میں موسم سرما کے کھیلوں کی مصنوعات بنانے والی کمپنیاں جدید اور پائیدار اسپورٹس ویئر اور گُڈز پیش کرتی ہیں، جن میں اسکینگ بورڈ، اسکی گلاسز، اسکینگ بوٹس اور دیگر مصنوعات شامل ہیں۔

image


چِکنی برف پر مضبوط گرفت سے چلنے والے جوتے
موسم سرما میں برف باری کے بعد سڑک پر چلنا خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔ ربڑ کی سول میں نسب چودہ سے انیس اسٹیل کے سپائکس سے تیار کردہ ’بی یو گرپ’ نامی اس نوکیلے جوتے نے اب برف پر چلنا آسان بنا دیا ہے۔

image

اسپورٹس صنعت میں خواتین کا کردار
اسپو میونخ 2019 میں خصوصی طور پر اسپورٹ صنعت سے وابستہ خواتین ایتھلیٹس، کاروباری خواتین اور خواتین صارفین کے لیے تقریبات منعقد کی گئیں تاکہ اسپورٹس صنعت میں پيشہ وارانہ خواتین، مردوں کے شانہ بشانہ حصہ لے سکیں۔
image

’میڈ ان پاکستان‘
اسپو میونخ میں ایک سو پچاس سے زائد پاکستانی نمائش کنندگان نے ’سپلائی اور مینوفیکچر‘ کے شعبے میں شرکت کی۔ بيشتر نمائش کنندگان کا تعلق پاکستان میں اسپورٹس صنعت کے مرکز سیالکوٹ سے ہے۔ میڈ ان پاکستان مصنوعات میں فٹ بال، ہاکی، کرکٹ، باکسنگ گلووز کے ساتھ ساتھ دیگر اسپورٹس ویئر شامل ہيں۔
image

برف باری نے اسپو میونخ کا مزہ دوبالہ کر دیا
رواں برس موسم سرما میں میونخ کے زیادہ تر حصے کو برف نے ڈھکے رکھا۔ برف باری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسپو نمائش کے منتظمین نے ’میونخ میسے’ یعنی نمائش گاہ کے اندر بھی کوہ پیمائی کے دوران استعمال کیے جانے والے خاص خیمے لگا رکھے ہیں۔
image

Partner Content: DW
YOU MAY ALSO LIKE:

SportsTech - the term is pretty new and barely anybody really knows what is meant by it. ISPO.com talked to Christoph Sonnen, founder and CEO of leAD, in order to understand what SportsTech is about and why technology is the future of sports.